International

کراچی :  گیس لیکج دھماکے سے رہائشی عمارت گرگئی ، 16 افراد جاں بحق، 14 زخمی

کراچی : گیس لیکج دھماکے سے رہائشی عمارت گرگئی ، 16 افراد جاں بحق، 14 زخمی

کراچی : سولجربازار میں گیس لیکج دھماکے سے رہائشی عمارت گرگئی ، جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں دو منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، حادثے میں ایک بچی سمیت 16 افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تاہم تنگ گلیوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے میں مزید ایک سے دو افراد کی موجودگی کی اطلاع ہے۔ ڈی سی ایسٹ نصراللہ عباسی کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں ایک بچی، تین خواتین اور مرد شامل ہیں، تمام زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم جاں بحق افراد میں دس سالہ نازیہ اور ساٹھ سالہ ریاض کی شناخت ہوگئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمارت کے گراؤنڈ فلور پر گیس سلنڈر لیک ہونے کے باعث دھماکہ ہوا، جس کی شدت سے عمارت کا بڑا حصہ زمین بوس ہوگیا۔ ع لاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اطراف کی عمارتیں بھی لرز اٹھیں۔ گیس لیکیج کے باعث عمارت منہدم ہونے پر انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ نے انکشاف کیا ہے کہ گھر کے کچن میں گیس کی فٹنگ بھی ناقص تھی، سپلائی کیلئے پلاسٹک کے پائپ استعمال کیے گئے۔ کراچی کے علاقے سولجر بازار میں گیس لیکیج کے باعث عمارت منہدم ہونے کے واقعے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج نے بتایا کہ دھماکاگیس لیکیج کے باعث ہوا سلنڈرنہیں پھٹا بلکہ گھر کے کچن میں گیس کی فٹنگ بھی ناقص تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments