International

کوئی شک والی بات نہیں، ہر صورت اپنا دفاع کریں گے: ایرانی سفیر کا برطانیہ کو انتباہ

کوئی شک والی بات نہیں، ہر صورت اپنا دفاع کریں گے: ایرانی سفیر کا برطانیہ کو انتباہ

برطانیہ میں ایران کے سفیر سید علی موسوی نے برطانوی حکومت کو ایران پر حملوں میں شامل ہونے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک والی بات نہیں کہ ہم ہر حال میں اپنا دفاع کریں گے۔ سنڈے وِد لورا کونزبرگ نامی پروگرام کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سید علی موسوی سے پوچھا گیا کہ اگر برطانوی طیارے ایرانی میزائلوں یا ڈرونز کو مار گرائیں تو کیا انہیں جائز ہدف سمجھا جائے گا؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم اپنا دفاع کریں گے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ دوسرے لوگ، جن میں برطانوی حکومت بھی شامل ہے، اپنی سرگرمیوں میں بہت نرمی اور بہت احتیاط سے کام لے گی۔‘ ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ ’اچھی بات‘ یہ ہے کہ برطانیہ اس ’جارحیت‘ میں شامل نہیں، میرے خیال میں برطانوی حکومت نے عراق پر حملے سے سبق سیکھا ہے اور وہ اس جارحیت کی غیر قانونی حیثیت کو جانتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments