International

کویت نے فراڈ ، دھوکا دہی پر 3 ہزار سے زائد افراد کی شہریت ختم کردی

کویت نے فراڈ ، دھوکا دہی پر 3 ہزار سے زائد افراد کی شہریت ختم کردی

کویتی حکومت نے فراڈ، دھوکا دہی اور دیگر الزامات پر 3 ہزار 43 افراد کی شہریت ختم کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق کویت میں جن لوگوں کی شہریت ختم کی گئی ان میں 54 ممالک سے تعلق رکھنے والے 2 ہزار 863 افراد شامل ہیں جن کے پاس دہری شہریت ہے۔ شہریت کی تصدیق کی منتظم کمیٹی نے دھوکا دہی سمیت مختلف وجوہات کی بنا پر ان افراد سے کویتی شہریت واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ شہریت منسوخی کے فیصلے کو منظوری کے لیے کویت کی وزراتی کونسل کو بھیجا جائے گا۔ حال ہی میں قائم کی کمیٹی نے اگست سے اب تک شہریت کی منسوخی کے 12 ہزار سے زیادہ معاملات درج کیے ہیں۔ کویت کی حکومت نے ساڑھے 3 ماہ کے عرصے میں مختلف الزامات ثابت ہونے پر 9 ہزار سے زائد لوگوں کی شہریت منسوخ کی ہے۔ کویت کے پہلے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور داخلہ فہد الیوسف نے کہا کہ ایسی خواتین جنہوں نے کویتی مردوں سے شادیاں کر رکھی ہیں، کویتی مردوں کی مطلقہ یا بیوہ ہیں اورکویت میں رہائش رکھتی ہیں ان کی ملازمتیں محفوظ ہیں اور ان کی مقررہ تنخواہیں انہیں ملتی رہیں گی۔ اگر ایسی خواتین ریٹائرڈ ہوچکی ہیں تو ان کی پنشن بھی انہیں ملتی رہے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments