International

کویت نے 24 لوگوں کی شہریت منسوخ کردی، وجہ کیا بنی؟

کویت نے 24 لوگوں کی شہریت منسوخ کردی، وجہ کیا بنی؟

کویتی حکام کی جانب سے جاری تین حکمناموں کے ذریعے مجموعی طور پر 24 لوگوں کی شہریت منسوخ کردی گئی ہے۔ عرب ٹائمز پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق 24 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ذریعے شہریت حاصل کرنے والوں سے بھی کویت کی شہریت واپس لے لی گئی ہے۔ ان تمام لوگوں کی شہریت منسوخ کرنے کے سلسلے میں تین حکمنامے اور کابینہ کی ایک قرارداد آج سرکاری گزٹ الیوم میں شائع ہوئی۔ 2025 کے فرمان نمبر 227 کے مطابق ایک فرد سے شہریت واپس لینے کا حکم دیا گیا جبکہ اس کے ذریعے شہریت حاصل کرنے والوں کی شہریت بھی واپس لی جائے گی۔ 2025 کے فرمان نمبر 228 کے مطابق مزید تین افراد سے بھی شہریت منسوخ کرنے کا کہا گیا۔ 2025 کے فرمان نمبر 229 کے مطابق 14 افراد سے شہریت واپس لینے کا حکم بھی صادر کیا گیا۔ کابینہ کی 2025 کی قرارداد نمبر 1586 میں چھ افراد کی اور ان لوگوں کی شہریت منسوخ کی گئی جنھوں نے ان کے ساتھ مل کر اسے حاصل کیا۔ اس سے قبل کویت کی سپریم کمیٹی فار سٹیزن شپ نے دہری قومیت کا معاملہ سامنے آنے پر کویتی خاتون کی شہریت منسوخ کردی تھی۔ کمیٹی کے سامنے اس بات کا انکشاف سامنے آیا تھا کہ مذکورہ خاتوں کسی دوسے خلیجی ملک کی بھی شہریت کی حامل ہے۔ خاتون کے پاس نہ صرف کویت کی سول آئی ڈی تھی بلکہ انھیں اس خلیجی ملک کی بھی شہریت ملی ہوئی تھی جس سے ان کے شوہر کا تعلق ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments