International

کویت میں امریکی لڑاکا طیارے دوستانہ فائرنگ کا نشانہ بنے: سینٹ کام

کویت میں امریکی لڑاکا طیارے دوستانہ فائرنگ کا نشانہ بنے: سینٹ کام

امریکی سینٹرل کمانڈ (یو ایس سینٹ کام) نے تصدیق کی ہے کہ تین امریکی ایف-15 ای سٹرائیک ایگل لڑاکا طیارے کویت میں دوستانہ فائرنگ کے ایک واقعے میں تباہ ہو گئے۔ بیان کے مطابق یہ واقعہ پیر کو پیش آیا، جب آپریشن ایپک فیوری کے دوران ایرانی طیاروں، بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے حملوں کے دوران کویتی فضائی دفاع نے غلطی سے امریکی طیاروں کو نشانہ بنا دیا۔ بیان کے مطابق تمام چھ فضائی اہلکاروں نے بروقت ایجیکٹ کیا، انھیں بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ امریکہ کے مطابق کویت نے اس واقعے کی ذمہ داری تسلیم کی ہے جبکہ امریکہ نے کویتی دفاعی فورسز کی کوششوں اور تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔ یو ایس سینٹ کام نے کہا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید معلومات دستیاب ہوتے ہی جاری کی جائیں گی۔ ہتیھاروں کے ماہر کرس پارٹرج کے مطابق ایف-15 ای سٹرائیک ایگل ایک ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جو فضائی اور زمینی دونوں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ موجودہ تنازع میں یہ طیارے غالباً دفاعی فضائی کارروائیوں میں مصروف ہیں، تاکہ ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو روک سکیں۔ اس مقصد کے لیے یہ طیارے ہیٹ-سیکنگ میزائلز، طویل فاصلے کے میزائلز، یا قریب ہونے کی صورت میں گنز استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے پاس لیزر گائیڈڈ راکٹس جیسے دیگر ہتھیار بھی موجود ہیں۔ ’جنگی ماحول میں، جہاں ہر طرف ’گرم دھات‘ فضا میں اڑ رہی ہو، اس طرح کے واقعات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments