ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت میں عریفجان بیس پر موجود امریکی فوجیوں کے ہیڈکوارٹر کو درست نشانہ بنانے والے میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔ عریفجان بیس کویت میں امریکی افواج کی ایک بڑی اور اہم فوجی تنصیب سمجھی جاتی ہے، جہاں ہزاروں امریکی فوجی تعینات ہیں۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں امریکی تنصیبات پر حملوں کے بارے میں اطلاعات میں اضافہ ہوا ہے۔ عریفجان بیس کویت میں امریکی افواج کی ایک بڑی اور اہم فوجی تنصیب سمجھی جاتی ہے، جہاں ہزاروں امریکی فوجی تعینات ہیں۔ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق امریکی فوجی نے کویت کے علی السالم ایئر بیس پر ایک جدید امریکی فوجی ریڈار سسٹم کو نشانہ بناتے ہوئے ایرانی ڈرون کے حملے کا منظر اپنے موبائل فون کے کیمرے سے ریکارڈ کیا۔ ’یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈرون نے براہِ راست ریڈار سسٹم کو ہدف بنایا، اور فوجی نے حملے کے لمحے کو ویڈیو میں محفوظ کر لیا۔‘ پریس ٹی وی کے مطابق یہ بیس کویت میں امریکی افواج کی ایک اہم تنصیب ہے، جہاں حالیہ دنوں میں فضائی خطرات کے خلاف دفاعی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ کویت کی فوج نے بتایا ہے کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فیول ٹینک ڈرون حملے کا نشانہ بنے ہیں۔ وزارتِ دفاع کے ترجمان کے مطابق ’کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فیول ٹینکوں پر ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا گیا، جو اہم تنصیبات کو براہِ راست نشانہ بنانے کی کوشش تھی۔‘ ترجمان نے مزید کہا کہ ملک کی مسلح افواج ’دشمن ڈرونز کی ایک لہر سے نمٹ رہی ہیں جو ملک کی فضائی حدود میں داخل ہو گئی تھیں۔‘ کویت کی فائر بریگیڈ اس وقت کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فیول ٹینکوں اور پبلک انسٹی ٹیوٹ فار سوشل سکیورٹی کے ہیڈکوارٹر میں لگنے والی آگ بجھانے میں مصروف ہے تاکہ ان پر قابو پایا جا سکے اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ کویتی فوج نے اپنے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس کی عمارت کو فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کے دوران دشمن کے فضائی اہداف کو روکنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے شیل کے ٹکڑوں اور ملبے سے نقصان پہنچا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف عمارت کو نقصان پہنچا ہے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ فوج کے مطابق آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔ بیان میں وضاحت کی گئی کہ اس عمارت کو براہِ راست ایرانی ہتھیار نے نشانہ نہیں بنایا، بلکہ یہ کامیاب دفاعی کارروائی کے دوران گرنے والے ٹکڑوں سے متاثر ہوئی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ