International

کویت کے احمد الجابر ایئر بیس پر ڈرون حملے، تین فوجی اہلکار زخمی : کویتی وزارتِ دفاع

کویت کے احمد الجابر ایئر بیس پر ڈرون حملے، تین فوجی اہلکار زخمی : کویتی وزارتِ دفاع

کویت کے وزارتِ دفاع نے اپنے ایئر بیس پر ڈرونز حملوں اور اس کے نتیجے میں تین فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ کویتی وزارت دفاع کے مطابق اس کے فضائی دفاعی نظام نے سات ڈرونز کا سراغ لگایا ہے جن میں سے دو نے ان کی احمد الجابر ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں بیس کے اطراف کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل بھی کویت کے فٰضائی اڈے کو نشانہ بنا نے کی خبر سامنے آئی تھی اور پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کویت کے احمد الجابر ایئرپورٹ میں امریکی افواج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا نے کا بیان جاری کیا تھا۔ کویت کی وزارت کے بیان کے مطابق سنیچر کے روز اس واقعے میں مسلح افواج کے تین اہلکار زخمی ہوئے۔ مزید بتایا گیا کہ تین ڈرونز کو مار گرایا گیا جبکہ باقی دو خطرے کے علاقے سے باہر گر گئے اور کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ دوسری جانب کویتی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے دفاعی نظام اس وقت بیک وقت میزائل اور ڈرون حملوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی دھماکے کی آواز دراصل ان حملوں کو روکنے کے دوران ہونے والے انٹرسیپشن کا نتیجہ ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments