جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کم سائی رون 24 سالہ کی عمر میں چل بسیں۔ کورین میڈیا کے مطابق دارالحکومت سیؤل میں اداکارہ کی لاش ان کے گھر سے ملی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ سے ملنے جانے والے دوست نے گھر کا دروازہ نہ کھلنے اور رابطہ نہ ہونے پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس گھر کے اندر پہنچی تو اداکارہ کی لاش ملی جس کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گھر میں کسی مجرمانہ عمل یا بیرونی مداخلت کا ثبوت نہیں ملا تاہم موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ خیال رہے کہ اداکارہ کم کو 2022 میں پولیس نے نشے میں گاڑی چلانے اور نقصان پر گرفتار کیا تھا، ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا، اداکارہ نے معافی مانگتے ہوئے جرمانہ اور نقصان پورا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ پولیس نے انہیں رہا کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کینسل کردیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق کورین اداکارہ جرمانہ پورا کرنے کیلئے کیفے میں پارٹ ٹائم جاب بھی کرتی رہیں اور پھر 2024 میں دوبارہ انڈسٹری میں کم بیک کیا اور حال ہی میں ایک نیا پروجیکٹ حاصل کیا تھا۔
Source: social Media
منت کی تزئین و آرائش، شاہ رخ خان کو پریشانی کا سامنا
’کوئی ہے جسے آپ نے ابھی تک ڈیٹ نہیں کیا؟‘ نورا فتحی کا کارتک آریان پر طنز
عامر خان 60 برس کی عمر میں اپنی نئی گرل فرینڈ دنیا کے سامنے لے آئے
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
مداحوں کو ’آرمی‘ کہنے پر اعتراض، الو ارجن مشکل میں آگئے
وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
شاہ رخ، اجے دیوگن، ٹائیگر شیروف کو پان مسالہ اشتہار نے مشکل میں ڈال دیا؛ عدالت طلب
سلمان خان نے فلم ’سکندر‘ کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ لیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
نانا پاٹیکر کیخلاف کیس میں فتح میری ہوئی ہے، تنوشری دتہ
اقربا پروری پر تنقید، امیتابھ بچن بلآخر بیٹے کے دفاع میں بول پڑے