واشنگٹن: امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ اوشا وینس آج اسی مثال کا سب سے بڑا ثبوت بنے ہوئے ہیں۔ ایک تصویر نے پورے امریکہ میں بحث چھیڑ دی ہے۔” سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی، جس میں جے ڈی وینس سفید ٹی شرٹ میں غصے میں نظر آ رہے ہیں، جبکہ ان کے سامنے بیٹھی اوشا وینس سر جھکائے جیسے کسی سنجیدہ بحث میں مصروف ہوں۔ تصویر نے آتے ہی افواہوں کو آگ لگا دی— لوگوں نے کہا: “کیا سیکنڈ فیملی کے تعلقات میں دراڑ آگئی ہے؟” کچھ صارفین نے دعویٰ بھی کیا کہ شاید یہ تصویر AI سے بنی ہو۔ ایسے میں جے ڈی وینس نے طنز اور ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیا: “جب بھی میں عوامی جگہ جا کر اپنی بیوی سے لڑتا ہوں… تو ایک بنیان ضرور پہنتا ہوں!” ان کا یہ بیان تو وائرل ہوگیا، لیکن افواہوں کی آگ بجھنے کے بجائے اور بھڑک اٹھی۔ یہ پہلی بار نہیں کہ وینس جوڑا تنازعات میں آیا ہو۔ اکتوبر میں ایک تقریب کے دوران جے ڈی وینس کی ایریکا کرک سے گلے ملنے کی تصویر سامنے آئی، جس نے سوشل میڈیا پر سوالات کی ایک نئی لہر پیدا کر دی تھی۔ پھر نومبر اور دسمبر میں اوشا وینس دو بار بغیر شادی کی انگوٹھی کے نظر آئیں— اور بس، ایک بار پھر سوشل میڈیا پر طرح طرح کی باتیں شروع ہو گئیں۔ لیکن سیکنڈ لیڈی کی ترجمان نے وضاحت کی: “اوشا کی انگلی میں انگوٹھی نہ ہونا ان کی شادی سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔ وہ ایک مصروف ماں ہیں… برتن دھوتی ہیں، بچوں کو نہلاتی ہیں… اور کبھی کبھی انگوٹھی پہننا بھول جاتی ہیں۔” اور تنازعات بھی کم نہیں: جے ڈی وینس کو تب بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے کہا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ہندو گھرانے میں پلی بڑھی اوشا “ایک دن عیسائیت قبول کر لیں گی۔” اس بیان پر بھی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل آیا تھا۔ پھر انہوں نے “ماس مائگریشن” کو امریکہ کے لیے خطرہ قرار دیا، جس پر انہیں یہ کہہ کر نشانہ بنایا گیا کہ ان کی اپنی بیوی بھارتی نژاد امیگرنٹس کی بیٹی ہیں۔ جے ڈی وینس اور اوشا 2014 سے شادی شدہ ہیں اور تین بچوں کے والدین ہیں۔ مگر سوشل میڈیا پر اٹھتا سوال یہی ہے: “کیا واقعی دونوں کے درمیان سب ٹھیک ہے؟ یا یہ بھی وہی عام گھریلو کہانی ہے جو طاقت اور سیاست کے بیچ ہر جوڑے کی زندگی میں کہیں نہ کہیں چلتی رہتی ہے؟”
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ