مشرقی کانگو : کولٹن کان منہدم ہونے سے ہلاک ہونے والے کانکنوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی، ہلاک افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق افسوسناک خبر سامنے آئی ہے کہ مشرقی کانگو میں کولٹن (آرٹی سینل) کان گرنے کے واقعے میں اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے کانگو حکام کا کہنا ہے کہ کان گرنے کا واقعہ بدھ کے روز پیش آیا تھا، واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی ہے، حادثے میں زخمی ہونے والے 20 افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ جمہوریہ کانگو کے مشرقی حصے میں واقع کولٹن کی ایک کان میں یہ واقعہ روبایا کے علاقے میں پیش آیا جو باغی گروہوں کے زیرِ کنٹرول ایک اہم معدنی ذخائر مرکز سمجھا جاتا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق صوبے کے باغی تعینات گورنر کے ترجمان نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ یہ ہلاکتیں رواں ہفتے کے اوائل میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ہوئیں۔ یہ حادثہ روبایا کے قریب ایک غیر رسمی (آرٹی سینل) کان میں ہوا جہاں کولٹن کے ذخائر وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ کولٹن ایک اہم دھاتی معدنیات ہے جو اسمارٹ فونز اور دیگر الیکٹرانک آلات کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ علاقہ عالمی سطح پر اسمارٹ فون انڈسٹری کے لیے خام مال فراہم کرنے والے اہم مراکز میں شمار ہوتا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ