دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد آمد ہے جس کے استقبال کے لیے مسلمان بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں۔ بعض ممالک نے فلکیاتی حساب کے تحت پہلے روزے کا اعلان کر دیا ہے جب کہ سعودی عرب سمیت زیادہ تر مسلم ممالک میں چاند کی رویت کا اعلان سرکاری سطح پر موجود کمیٹیاں کریں گی۔ فقہ کونسل آف نارتھ امریکا (FCNA) اور اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ (ISNA)، جو دونوں فلکیاتی حسابات کی پیروی کرتے ہیں، نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک 18 فروری 2026 کو شروع ہوگا۔ ان کے حساب سے کہا گیا ہے کہ دنیا میں کہیں غروب آفتاب کے وقت، چاند کی طوالت کم از کم 8 ڈگری سے زیادہ ہونی چاہیے۔ یورپی کونسل برائے فتویٰ و تحقیق ( نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات 19 فروری کو رمضان المبارک کا پہلا دن ہو گا۔ ECFR نے کہا کہ چاند کی فلکیاتی پیدائش منگل کو ہو گی لیکن اس شام کو آنکھ سے یا دوربینوں اور مشاہداتی آلات کے ذریعے دیکھنا ناممکن ہو گا۔ ترکی نے بھی انہی وجوہات کی بنا پر 19 فروری کو رمضان کے مقدس مہینے کا پہلا دن قرار دیا ہے۔ سعودی عرب کی قیادت میں مشرق وسطیٰ کے بیشتر ممالک منگل 17 فروری کی شام تک کوئی حتمی اعلان نہیں کریں گے۔ اگر سعودی سپریم کورٹ کو منگل کی رات نظر آنے کی شہادت موصول ہوتی ہے تو وہ بدھ کو رمضان کا پہلا دن قرار دے سکتی ہے لیکن مذکورہ وجوہات کی بنا پر اس کا امکان بہت کم ہے۔ پورے ایشیا میں، رمضان 2026 کا آغاز غالباً جمعرات، 19 فروری کو ہوگا، کیونکہ چاند منگل کی رات دنیا کے اس حصے میں سورج کے سامنے غروب ہوگا۔ سنگاپور نے باضابطہ طور پر جمعرات کو رمضان المبارک کے آغاز کی تصدیق کر دی ہے جبکہ جنوبی ایشیا کے ممالک بشمول بھارت اور پاکستان نے جمعرات 19 فروری کو پہلا روزہ رکھنے کی پیش گوئی کی ہے۔ افریقا میں، رمضان کا آغاز باقی دنیا کی طرح اسی طرز پر ہوتا ہے، زیادہ تر ممالک اس کے جمعرات، 19 فروری سے شروع ہونے کی توقع رکھتے ہیں۔ آسٹریلوی قومی امامس کونسل نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک 19 فروری سے شروع ہوگا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ