International

کم جونگ اُن کا نئے جنگی جہاز کا معائنہ، ’بحریہ کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کرنے میں پیش رفت‘

کم جونگ اُن کا نئے جنگی جہاز کا معائنہ، ’بحریہ کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کرنے میں پیش رفت‘

شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان نے اپنے نئے جنگی جہاز کا دو دن تک مسلسل معائنہ کیا اور جنگی جہاز سے داغے گئے کروز میزائلوں کے تجربے کا مشاہدہ کیا. خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اپنی بحریہ کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کرنے کے عمل کو تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری کورین سینٹرل نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ کم جونگ ان نے منگل اور بدھ کو نمپو کے مغربی شپ یارڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے پانچ ہزار ٹن وزنی جنگی جہاز چوی ہیون جیسی کلاس کے تیسرے ڈسٹرائر (جنگی جہاز) کا بھی معائنہ کیا جو ابھی تیاری کے مراحل میں ہے۔ کم جونگ اُن نے ’چوی ہیون‘ کی تیاری کو اپنے مقصد کے حصول کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جو ان کی جوہری ہتھیاروں سے لیس فوج کی آپریشنل حد اور پیشگی حملے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کا منصوبہ ہے۔ ریاستی میڈیا کے مطابق یہ جہاز مختلف ہتھیاروں کے نظام کو سنبھالنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں فضا اور بحری ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک اور کروز میزائل شامل ہیں۔ جنوبی کوریا کے فوجی عہدیدار اور ماہرین کا کہنا ہے کہ چوی ہیون غالباً روسی مدد سے تیار کیا گیا ہے کیونکہ دونوں ممالک کے فوجی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے تاہم بعض نے شُبہ ظاہر کیا ہے کہ آیا یہ جہاز آپریشنل سروسز کے لیے تیار ہے یا نہیں۔ شمالی کوریا اسی کلاس کا دوسرا ڈسٹرائر گذشتہ سال مئی میں منظرِعام پر لایا تھا لیکن اسے شمال مشرقی بندرگاہ چونگ جِن میں ایک ناکام لانچنگ کے دوران نقصان پہنچ گیا، جس پر کم جونگ نے شدید غصے کا اظہار کیا تھا اور اس ناکامی کو ’جرم‘ قرار دیا تھا۔ شمالی کوریا نے کہا کہ نیا ڈسٹرائر جس کا نام ’کانگ کون‘ رکھا گیا ہے، جون میں مرمت کے بعد دوبارہ لانچ کیا گیا تاہم بیرونی ماہرین نے سوال اُٹھایا کہ یہ جہاز مکمل طور پر فعال ہے یا نہیں۔ چوی ہیون کے سمندری تجربات کا مشاہدہ کرنے کے بعد کم جونگ نے کہا کہ جہاز آپریشنل ضروریات پر پورا اُترتا ہے اور اسے ملک کی بڑھتی ہوئی بحری صلاحیتوں کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے آئندہ پانچ سال میں ہر سال دو اسی کلاس یا اس سے بڑی کلاس کے جنگی جہاز بنانے کا مطالبہ کیا۔ کم جونگ نے چوی ہیون سے کروز میزائل کی تجرباتی لانچنگ کا مشاہدہ کیا۔ ریاستی میڈیا نے ان کی ساحل سے مشاہدہ کرنے کی تصاویر شائع کیں۔ کئی سال بیلسٹک میزائلوں کی تیاری پر زور دینے کے بعد کم جونگ نے اپنی توجہ زیادہ تر بحری صلاحیتوں کی طرف مرکوز کر دی ہے جس میں ایک جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوز کی تیاری بھی شامل ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments