پیانگ یانگ(5 مارچ : شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے 5,000 ٹن وزنی جدید ترین تباہ کن بحری جہاز کا دورہ کیا اور جہاز سے کیے گئے میزائل تجربے کا خود معائنہ کیا۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے سی این اے کے مطابق بحری جہاز سے کیے گئے میزائل تجربے کے موقع پر کم جونگ ان نے اعلان کیا کہ ان کی بحریہ اب "طاقتور جارحانہ صلاحیت” کی حامل ہو چکی ہے۔ کم جونگ ان نے بحر الکاہل میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی مبینہ اشتعال انگیزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ملک کی بحری طاقت کو مزید جدید بنانے کا عزم دہرایا۔ نمپو شپ یارڈ کے دورے کے دوران انہوں نے نئی قومی حکمت عملی کی روشنی میں ہدایات جاری کیں کہ نئے پانچ سالہ منصوبے کے تحت ہر سال اس کلاس کے یا اس سے بھی بڑے دو جنگی بحری جہاز تیار کیے جائیں۔ شمالی کوریا کی سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ ان نے اسی بحری جہاز سے داغے گئے ایک ‘اسٹریٹجک کروز میزائل’ کے تجربے کی نگرانی بھی کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بحریہ کی جدید کاری کا مقصد ملکی خود مختاری کا دفاع اور سمندری حدود میں دشمن کو بھرپور جواب دینا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ