پاکستانی فوجی کا کہنا ہے کہ اس نے منگل کو چار مختلف کارروائیوں میں خیبر پختونخوا میں 26 جبکہ بلوچستان کے علاقے سمبازا میں ایک کارروائی کے دوران آٹھ شدت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔ بدھ کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد سے ملک میں داخل ہونے والے شدت پسندوں کے گروہ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شدت پسند ہلاک ہوا۔ پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص افغان شہری تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں لکی مروت میں تین، بنوں میں 10 اور شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 12 شدت پسند ہلاک ہوئے۔ پاکستانی فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں بھی ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 10 شدت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ