(10 فروری 2026): خوبصورتی بڑھانے کے لیے صرف انسان ہی نہیں اونٹ بھی سرجریاں کراتے ہیں درجنوں اونٹ اسی پاداش میں مقابلہ حسن سے باہر ہو گئے۔ پہلے حسین نظر آنا صرف خواتین کا طرہ امتیاز ہی سمجھا جاتا تھا۔ مگر بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ اب خواتین کے ساتھ مرد بھی خوبصورت اور پرکشش نظر آنے کے لیے بوٹوکس اور دیگر خوبصورتی بڑھانے والی سرجریز اور کاسمیٹکس پروسیجر کراتے ہیں۔ تاہم اب خوبصورتی کے لیے مصنوعی طریقے استعمال کرنا صرف انسانوں تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ جانوروں میں بھی خوبصورت نظر آنے کے لیے بوٹوکس انجکشز لگوائے جاتے ہیں تاہم یہ حرکت ان کے مالکان کرتے ہیں۔ خطہ عرب اور خلیجی ممالک میں اونٹ کو شان وشوکت کا نشان بھی سمجھا جاتا ہے اور وہاں باقاعدہ اونٹوں کے مقابلہ حسن بھی منعقد ہوتے ہیں۔ گزشتہ دنوں عمان میں ہونے والے اونٹوں کے مقابلہ حسن میں شریک درجنوں اونٹوں کو صرف اس بنیاد پر مقابلے میں حصہ لینے سے روک دیا گیا کہ ان کے مالکان نے اونٹوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے انہیں بوٹوکس انجکشن لگوا رکھے تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق اونٹوں کے سالانہ مقابلہ حسن میں بوٹوکس اور خوبصورتی بڑھانے کے لیے مصنوعی پروسیجرز کرانے والے 20 اونٹوں کو مقابلے میں حصہ لینے سے روک دیا گیا۔ واضح رہے اونٹوں کو پرکشش اور خوب صورت بنانے کے لیے مصنوعی چیزیں استعمال کرنے پرسخت پابندی عائد ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب میں بھی منعقدہ اونٹوں کے مقابلہ حسن میں خوبصورتی کے لیے مصنوعی پروسیجر کرانے پر متعدد اونٹوں کو نا اہل قرار دے دیا گیا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ