خلیجی ممالک میں عید الفطر کس دن ہوگی، العجیری سائنٹیفک سینٹر نے شوال کے چاند سے متعلق پیشگوئی کر دی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق العجیری سائنٹیفک سینٹر نے پیشگوئی کی کہ فلکیاتی حساب کتاب کے مطابق بدھ 18 مارچ 2026 (29 رمضان المبارک) کی شام کو ماہ شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ ایک بیان میں سینٹر نے پیشگوئی کی کہ اس دن کویت اور زیادہ تر دیگر ممالک میں چاند غروب آفتاب سے پہلے ہی ڈوب جائے گا جس کی وجہ سے فلکیاتی طور پر چاند کا دیکھنا ناممکن ہوگا۔ سینٹر کے مطابق نئے چاند کی پیدائش جمعرات 19 مارچ کو کویتی وقت کے مطابق صبح تقریباً 4:23 بجے ہوگی جو کہ رویت کے دن کے غروب آفتاب کے بعد کا وقت ہے، یہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ اس سے پہلی رات کو چاند کا مشاہدہ نہیں کیا جا سکتا۔ ان نتائج کی بنیاد پر توقع ہے کہ رمضان المبارک کے 30 ایام مکمل ہوں گے، جمعرات 19 مارچ غالباً رمضان کا آخری دن ہوگا لہٰذا جمعہ 20 مارچ 2026 کو عید الفطر کا پہلا دن ہونے کا قوی امکان ہے۔ العجیری سائنٹیفک سینٹر نے اس بات پر زور دیا کہ ہجری مہینوں کے آغاز کا باضابطہ اعلان ملک کے مجاز حکام منظور شدہ شرعی رویت کے طریقہ کار کے مطابق کریں گے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ