International

خلیج تعاون کونسل کے ممبران کی سلامتی اور خوشحالی ’ناقابلِ تقسیم‘ ہیں، سربراہی اجلاس کا اعادہ

خلیج تعاون کونسل کے ممبران کی سلامتی اور خوشحالی ’ناقابلِ تقسیم‘ ہیں، سربراہی اجلاس کا اعادہ

بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے بدھ کے روز اس بات کا اعادہ کیا کہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک کی سلامتی اور خوشحالی ’ناقابلِ تقسیم‘ہیں۔ منامہ میں کونسل کے 46 ویں سربراہی اجلاس کے افتتاحی سیشن کے دوران حمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’خلیجی ریاستوں کی سلامتی اور خوشحالی ناقابلِ تقسیم ہیں۔‘ انہوں نے نشاندہی کی کہ سربراہی اجلاس میں علاقائی مسائل کے ساتھ ساتھ جی سی سی کی یکجہتی اور انضمام کو مضبوط بنانے کے مختلف طریقوں پر بھی گفتگو کی گئی۔ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے فریم ورک کے معاہدے کی تکمیل کی اہمیت پر زور دیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کے روز خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے 46ویں اجلاس میں شرکت کی۔ عرب نیوز کے مطابق ولی عہد سعودی عرب کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں اور سعودی۔بحرین رابطہ کونسل کے چوتھے اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے حمد بن عیسی بن سلمان آل خلیفہ نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے فریم ورک کے معاہدے کی تکمیل کی اہمیت پر زور دیا۔ جی سی سی کے سیکریٹری جاسم محمد البدوَی نے اس معاہدے تک پہنچنے میں مدد میں قطر، مصر اور ترکیہ کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی قیادت میں سعودی عرب کے کردار کو بھی سراہا۔ کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے کہا کہ جی سی سی نے پیچیدہ علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر قابو پا لیا ہے، اور انہوں نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کی جی سی سی کی مذمت کو دہرایا۔ امیر کویت نے کہا کہ قطر کی سلامتی تمام خلیجی ممالک کی سلامتی کا لازمی حصہ ہے۔ جی سی سی کی بنیاد 1981 میں رکھی گئی تھی، اس کے چھ رکن ممالک ہیں اور اس کا صدر دفتر سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع ہے۔ بحرین جی سی سی کے رہنماؤں کی میزبانی کر رہا ہے کیونکہ رکن ممالک تعاون کے ایک گہرے مرحلے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ جی سی سی ممالک نے بطور علاقائی طاقت اپنی حیثیت مضبوط کی ہے، عالمی اثر و رسوخ حاصل کیا ہے اور تمام شعبوں میں شراکت داری کو وسعت دی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments