امیر قطر تمیم بن حماد آل ثانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ بندی کے لیے اسرائیل کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے میں کردار ادا کرے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری کی طرف سے غزہ میں جاری تصادم روکنے میں بے عملی کو شرمناک قرار دیا۔ امیر قطر دوحہ میں خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ شیخ تمیم بن حماد الثانی نے کہا ' یہ بہت شرمناک ہے کہ بین الاقوامی برادری دو ماہ سے انتہائی سنگین جرائم کو جاری رکھنے کی اجازت دیے ہوئے ہے۔ اس کے باوجود کہ اس دوران ایک منظم اور شعوری انداز میں معصوم شہریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے۔ اس قتل و غارتگری میں عورتیں اور بچے بھی نشانہ بنائے جارہے ہیں۔' واضح رہے قطر وہ عرب ملک ہے جہاں حماس کے متعدد سیاسی رہنما رہائش پذیر ہیں اور امن مذاکرات کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہی مذاکرات کے نتیجے میں حماس اور اسرائیل کے درمیان تقریبا ایک ہفتے کے لیے جنگ بندی بھی ممکن ہوئی تھی اور سینکڑوں قیدیوں کی دونوں طرف سے رہائی کی گئی۔ تاہم بعد ازاں دوبارہ جنگ شروع ہو چکی ہے اور ایک ہزار سے زائد مزید فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ امیر قطر جنگ کا نیا مرحلہ شروع ہونے کے بعد پھر سے مذاکرات کی بحالی کے لیے کوششیں شروع کر چکے ہیں۔ شیخ تمیم بن حماد نے اپنے خطاب میں کہا ' عارضی جنگ بندی مستقل جنگ بندی کا متبادل نہیں ہو سکتی ہے۔ خطے میں المیوں اور سانحوں سے بچنے کا یہی ایک راستہ ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے لیے ان کی ریاست کے حق کو تسلیم کر لے۔ امیر قطر نے کہا 'اسرائیل نے غزہ پر بمباری کے دوران تمام تر اخلاقی معیارات کو پامال کیا ہے، نازک انفرا سٹرکچر کو تباہ کیا اور ہر طرح انتہائی انسانی ضرورت کی فراہمی کو معطل کیا ہے۔ ' انہوں نے اسرائیل کی طرف سے شہریوں کا نشانہ بنانے کی جنگی چالوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ' اسرائیل کا اپنے دفاع کا حق کسی صورت اس کی اجازت نہیں کہ وہ فلسطینیوں کی نسل کشی کرے۔'
Source: social media
چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ نے انجرڈ کھلاڑی کے متبادل کا اعلان کر دیا
پوتین سے سعودی عرب میں ملاقات کروں گا ، ولی عہد بھی شریک ہوں گے : ٹرمپ
سوڈانی فوج نے جیاد شہر کا کنٹرول سنبھال لیا
سعودی عرب کو امریکا کے ریویرا منصوبے پر اعتراض نہیں: شہزادہ خالد بن بندر
قطر کی جانب سے غزہ کی پٹی کے لیے 1.5 کروڑ لیٹر ایندھن کی امداد
"غزہ کو جمہوریہ ترکیہ کا خود مختار حصہ قراردیا جائے" داؤد اوگلو کے بیان پر ہنگامہ آرائی
بنگلہ دیش میں مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ممکنہ 1,400 ہلاکتیں ہوئیں: اقوامِ متحدہ
سلامتی کونسل کا افغانستان میں داعش کے بڑھتے ہوئے خطرے پر تشویش کا اظہار
ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ اور یوکرین پر گفتگو
غزہ کے شہریوں اور علاقائی طاقتوں پر ٹرمپ کا دباؤ سنگین تنازعات کا باعث بن سکتا ہے، سربراہ عرب لیگ
برطانوی حکومت کا غیر قانونی تارکین کو شہریت نہ دینے کا فیصلہ
غزہ میں بےیقینی، اسرائیلی فوج نے ریزرو فوجیوں کو پھر بلا لیا
اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں ایک پناہ گزین کیمپ کو فوری طور پر خالی کرنےکا حکم
یہودی مریض سے یہود مخالف تبصرہ: آسٹریلیا میں دو نرسز معطل