National

خاتون ذہنی معذور بیٹے کیساتھ 13ویں منزل سے کود گئیں، خودکشی سے قبل شوہر کیلیے نوٹ لکھا

خاتون ذہنی معذور بیٹے کیساتھ 13ویں منزل سے کود گئیں، خودکشی سے قبل شوہر کیلیے نوٹ لکھا

نئی دہلی : 37 سالہ خاتون ساکشی چاولہ نے گریٹر نوئیڈا میں عمارت کی 13ویں منزل سے 11 سالہ ذہنی معذدور بیٹے کے ساتھ چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ میڈیا کے مطابق ساکشی چاولہ اپنے شوہر درپن چاولہ اور بیٹے دکشن کے ساتھ گریٹر نوئیڈا کے ایش سٹی میں رہتی تھیں، ان کا بیٹا ذہنی معذور تھا جس کا علاج جاری تھا تاہم خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا۔ درپن چاولہ پیشے سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں جو واقعے کے وقت گھر پر ہی موجود تھے۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ دوسرے کمرے میں تھے جب انہیں چیخ سنائی دی، بالکونی پر پہنچنے پر انہوں نے اپنی بیوی اور بیٹے کو زمین پر پڑا دیکھا۔ پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے بھیج دیا۔ بعدازاں میں انہوں نے درپن چاولہ کے گھر سے ایک نوٹ بھی برآمد کیا جو ساکشی نے خودکشی کرنے سے قبل لکھا تھا۔ خاتون نے نوٹ میں لکھا کہ ہم یہ دنیا چھوڑ رہے ہیں اور آپ سے معافی مانگتے ہیں، ہم اب آپ کو مزید پریشان نہیں کرنا چاہتے، ہماری وجہ سے آپ کی زندگی برباد نہیں ہونی چاہیے، ہماری موت کا کوئی ذمہ دار نہیں ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اس واقعے نے پڑوسیوں کو ہلا کر رکھ دیا، ان کا خیال ہے کہ ذہنی دباؤ نے اس عورت کو اس انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔ سینٹرل نوئیڈا کے ڈپٹی کمشنر پولیس شاکتی اوستھی نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے ایک خودکشی کا نوٹ برآمد کیا اور معلوم ہوا کہ بیٹا کچھ عرصے سے علیل تھا، ہم واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments