فلوریڈا : خاتون نے اپنے دو سابق شوہروں کو ایک ہی دن فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں دہرے قتل کا ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا جس میں 48 سالہ خاتون نے ایک ہی دن اپنے دو سابق شوہروں کو علیحدہ علیحدہ گولیاں مار کر ہلاک کر ڈالا۔ پولیس کے مطابق یہ دونوں وارداتیں ممکنہ طور پر بچوں کی کفالت اور تحویل کے تنازعات کے باعث پیش آئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ سوسن ایولون نے پہلے ٹمپا کے علاقے میں اپنے ایک سابق شوہر کو دن دہاڑے فائرنگ کرکے قتل کیا، جس کے بعد وہ 50 میل سے زائد سفر کرکے مانٹی کاؤنٹی پہنچی اور وہاں اپنے دوسرے سابق شوہر کو بھی نشانہ بنایا۔ مانٹی کاؤنٹی پولیس کے مطابق ملزمہ کو بدھ کے روز گرفتار کیا گیا تھا پولیس نے دوران تفتیش ان وارداتوں کو باہوش و حواس اور سوچ سمجھ کر کیا گیا جرم قرار دیا۔ پولیس کے مطابق پہلا مقتول 54 سالہ شخص تھا، جسے اس کے گھر کے دروازے پر آتے ہی گولی مار دی گئی۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دوران علاج ہی دم توڑ گیا۔ تحقیقات کے دوران پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمہ تک رسائی حاصل کی اور اسے گھر پر کھڑی گاڑی کو بلیچ سے صاف کرتے ہوئے پایا۔ پولیس کے مطابق جب اس سے سابق شوہر کے بارے میں سوال کیا گیا تو اس نے حیران کن طور پر کہا کہ کون سا والا؟ اسی دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ اسی دن ٹمپا میں ایک اور شخص کو بھی اسی طرح قتل کیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ پر مقتول کے گھر کا پچھلا دروازہ ٹوٹا ہوا تھا، جبکہ اس کی لاش پر متعدد گولیوں کے نشانات پائے گئے۔ اگرچہ سوسن ایولون ٹمپا میں ہونے والے قتل کی مرکزی ملزمہ ہے، لیکن تاحال اس کیس میں اس پر باضابطہ فردِ جرم عائد نہیں کی گئی ہے۔ ملزمہ اس وقت دہرے قتل کے الزام میں زیرِ حراست ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ الزامات کو پہلے درجے کے قتل میں تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں اسے سزائے موت بھی سنائی جاسکتی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ