اسرائیلی فوج نے آج پیر کے روز غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے مشرقی علاقوں پر فضائی حملے کیے جبکہ شہر کے اطراف میں راکٹ داغے گئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے رفح کے جنوب میں بھی بم باری کی۔ ہمارے نمائندے کے مطابق اسرائیلی جنگی کشتیاں رفح کے ساحلوں کی طرف فائرنگ کر رہی ہیں، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ ادھر اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے کئی سینئر کمانڈروں کو عہدوں سے ہٹانے اور دیگر کی سرزنش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدامات 7 اکتوبر 2023 کے ناکام فوجی رد عمل کے حوالے سے کیے گئے ہیں جس روز حماس نے جنوبی اسرائیل پر اچانک حملہ کیا تھا۔ فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بعض افسران کو اضافی خدمت سے فارغ کیا گیا اور بعض نے خود استعفا دے دیا۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ کے مطابق وہ فوج کے کچھ حکام کے خلاف سزاؤں کے اقدامات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ فوجی ساتھیوں کے لیے آسان نہیں، لیکن فوجی نظام میں اعتماد بحال کرنے کے لیے ضروری ہے۔ یہ تازہ انضباطی اقدامات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب اسرائیلی حکام پر حملے کی ناکامیوں کے سبب اندرون ملک دباؤ بڑھ رہا ہے۔ وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کی حکومت نے اب تک 7 اکتوبر کے حملے کی قومی تحقیقات شروع نہیں کی ہیں اور ہزاروں مظاہرین نے گزشتہ ہفتے کو تل ابیب میں اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ مل کر رسمی تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا۔ اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق حماس اور دیگر فلسطینی جماعتوں کے حملے میں تقریباً 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے اور 250 کو اغوا کر کے غزہ کی پٹی لے جایا گیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی