International

خامنہ ای پر کوئی بھی حملہ مکمل جنگ کا سبب بن جائے گا، ایرانی صدر

خامنہ ای پر کوئی بھی حملہ مکمل جنگ کا سبب بن جائے گا، ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللٰہ علی خامنہ ای پر کوئی بھی حملہ مکمل جنگ کا سبب بن جائے گا۔ اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی عوام کی مشکلات کی وجہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی عائد غیر انسانی پابندیاں ہیں۔ ایرانی صدر نے کہا کہ سپریم لیڈر کے خلاف کوئی بھی جارحیت ایرانی قوم کے خلاف مکمل جنگ کے مترادف ہوگی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران میں نئی قیادت کی تلاش کا وقت آگیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایران میں حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کرنے والے ملک گیر احتجاج کمزور پڑتے دکھائی دے رہے ہیں جب کہ ایرانی حکومت کا دعویٰ ہے کہ حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔ گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر نے ایران میں ہونے والی ہلاکتوں اور بدامنی کا ذمہ دار ٹرمپ کو ٹھہرایا تھا۔ ایرانی سپریم لیڈر کے بیان کے ردعمل میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تہران کے حکمران حکومت چلانے کے لیے جبر اور تشدد پر انحصار کرتے ہیں، جس کی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ قیادت کا مطلب احترام ہے، خوف اور موت نہیں، اقتدار برقرار رکھنے کے لیے ہزاروں لوگوں کو قتل کرنے کے بجائے حکمرانوں کو ملک کو درست طریقے سے چلانے پر توجہ دینی چاہیے، جیسے میں امریکا میں کرتا ہوں۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ناقص قیادت کی وجہ سے ایران دنیا میں رہنے کے لیے بدترین جگہ بن چکا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments