خام تیل کی عالمی قیمتیں کم ہوگئی ہیں۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کا بھاؤ 6.20 فیصد کم ہوا ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 4.15 ڈالر کم ہو کر 62.80 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ برینٹ کا بھاؤ 5.77 فیصد کم ہوا ہے، جس کے بعد برینٹ کی قیمت 4.05 ڈالر کم ہو کر 66.09 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ خام تیل کی عالمی قیمت امریکی ٹیرف اور اوپیک کے پیداوار بڑھانے سے گری ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ ٹیرف نے خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کو گرایا ہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ڈبلیو ٹی آئی کا بھاؤ 4.15 ڈالر کم ہوکر 62.80 ڈالر ہو گیا ہے۔ برینٹ کا بھاؤ 4.05 ڈالر کمی کے بعد 66.09 ڈالر ہو گیا ہے۔ ماہرین سمجھتے ہیں کہ امریکی ٹیرف سے کساد بازاری کے خدشات بڑھے ہیں جس سے خام تیل کی طلب کم ہوگی۔ دوسری جانب اوپیک نے مئی میں طے شدہ کوٹہ سے زائد یومیہ تیل پیدا کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق تیل کی سپلائی طلب سے زیادہ ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے قیمت مزید گرسکتی ہے۔
Source: social Media
ٹرمپ نے یمن پر فضائی حملے کی ویڈیو پوسٹ کردی
ٹرمپ ٹیرف نے امریکی اسٹاک مارکیٹوں کا بھٹا بٹھا دیا، 2 روز میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر ڈوب گئے
نیتن یاہو نے اپنے کرپشن کیسز کی سماعت رکوانے کے لیے مدد مانگی تھی: سابق شن بیت سربراہ
امریکہ اب بڑے پیمانے پر انسانی بنیادوں پر امداد کرنے کی پوزیشن میں نہیں: مارکو روبیو
پینگوئن پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے لیکن پیوٹن پر نہیں، امریکی سینیٹر کی تنقید
وقت آگیا ہے ٹرمپ اپنے غلط اقدامات کو روک لیں، چین
امریکہ پیٹریاٹ میزائل عارضی طور پر جنوبی کوریا سے مشرق وسطیٰ منتقل کر رہا ہے: رپورٹ
روس کا یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ، 19 افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش کر دی
ٹرمپ نے قومی سلامتی ایجنسی کا ڈائریکٹر برطرف کردیا