Activities

خالد قیصر اسٹیٹ کونسل آف یونانی میڈیشین کے رجسٹرار مقرر

خالد قیصر اسٹیٹ کونسل آف یونانی میڈیشین کے رجسٹرار مقرر

جناب خالد قیصر ( ڈبلیو بی سی ایس ) اکزیکیٹیو، جوائنٹ سکریٹری ( آیوش) ہیلتھ اینڈفیملی ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو ان کی اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ اسٹیٹ کونسل آف یونانی میڈیشین ، ویسٹ بنگال کا رجسٹرار بنایا گیا ۔نئے رجسٹرار کی تقرری تک وہ اس نئی ذمہ داری کو سنبھالیں گے۔ گورنمنٹ آف ویسٹ بنگال ڈیپارٹمنٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آیوش برانچ، سواستھ بھون نے اس سلسلے میں ایک آرڈر جاری کرکے انہیں یہ نئی ذمہ داری دی۔ان کی تقرری سے متعلق تمام جانکاری متعلقہ محکموں کو دے دی گئی ہے۔خالد قیصر کی اس نئی ذمہ داری پر پروفیسر محمد اختر پرویز، صدر شعبہ معالجات ، پروفیسر محمد ایوب پرنسپل یونانی میڈیکل کالج و اسپتال ، پروفیسر محمد عمران خان شعبہ اطفال و دیگر اساتذہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور اس امید کااظہار کیا کہ جناب خالد قیصر کی قیادت میں یونانی میڈیشن ترقی کرے گا اور بدعنوانیوں پرقدغن لگے گا

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments