International

قاہرہ کی فضاؤں میں پہلی بار ہزاروں ڈرونز کے ذریعے رمضان کا استقبال

قاہرہ کی فضاؤں میں پہلی بار ہزاروں ڈرونز کے ذریعے رمضان کا استقبال

مصر میں اس سال پہلی بار ایک اچھوتے اور منفرد انداز میں ماہِ رمضان کا استقبال کیا گیا ہے جہاں ہزاروں ڈرونز نے فضا میں اسماء الحسنیٰ اور اس مقدس مہینے سے منسوب کلمات اور روایتی علامتیں تخلیق کرکے سب کو حیران کر دیا۔ منگل کی شام رویتِ ہلال کی تقریب کے فوری بعد قاہرہ کے باسی اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب ہزاروں کی تعداد میں ڈرون طیارے آسمان پر نمودار ہوئے۔ خاص طور پر الحسین، الازہر اور الجمالیہ کے علاقوں اور ان کے گردونواح میں ان ڈرونز نے حسن و جمال کا ایسا شاہکار پیش کیا کہ دیکھنے والوں کی سانسیں تھم گئیں۔ ان ڈرونز نے فضا میں ایک قطار میں منظم ہو کر مختلف الفاظ تشکیل دیے جو رمضان المبارک کی عکاسی کر رہے تھے، جن میں ’رمضان کریم‘، ’اللہ‘ اور ’الودود‘ کے ساتھ ساتھ مصر کا مشہور لوک گیت ’وحوی یا وحوی‘ نمایاں تھے۔ اس کے علاوہ ڈرونز کی مدد سے رمضان کی پہچان سمجھے جانے والے توپ کے گولے اور سحری کے وقت جگانے والے ’مسحراتی‘ کی تصاویر بھی بنائی گئیں۔ اس خوبصورت منظر کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جنہوں نے اپنے موبائل فونز سے ویڈیوز بنائیں اور اس نئے انداز سے خوشی کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر بھی مصری صارفین نے ان تصاویر اور ویڈیوز کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا اور اس تخلیقی کاوش کو سراہا۔ واضح رہے کہ مصر میں حالیہ عرصہ کے دوران مختلف تقریبات میں ڈرونز کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ گذشتہ دنوں گرینڈ مصری میوزیم کی افتتاحی تقریب میں بھی سینکڑوں ڈرونز کی مدد سے قدیم مصری بادشاہ توت عنخ آمون کا تھری ڈی خاکہ فضا میں بنایا گیا تھا۔ اس شو میں خوفو کی مشہور کشتی، جنگی رتھ اور بادشاہ کی شاہی کرسی سمیت دیگر شاندار نمونے بھی پیش کیے گئے تھے۔ تاہم رمضان المبارک کی خوشی میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال پہلی مرتبہ کیا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments