Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Entertainment

نصیرالدین شاہ کے بیان پر کنگنا رناوت تلملا اٹھیں

متنازع بیانات دینے کے حوالے سے مشہور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت طلبہ کے احتجاج سے متعلق سینئر اداکار نصیرالدین شاہ کے بیان پر تلملا اٹھیں۔

بی جے پی کی رکن پارلیمنت کنگنا کے تلملانے کی وجہ نصیرالدین شاہ کا وہ بیان ہے جس میں انہوں نے سوال اٹھایا تھا کہ بڑے اور معروف اے لسٹ اداکار طلبہ کے احتجاج کے بارے میں کھل کر آواز کیوں نہیں اٹھا رہے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑے اداکار تب ہی ایسا کریں گے جب ان کا ضمیر انہیں کہے گا، ایک کہاوت ہے کہ منہ میں ہڈی دبائے کتا بھونک نہیں سکتا۔

اب کنگنا رناوت نے سوال اٹھایا ہے کہ نصیرالدین شاہ جھارکھنڈ میں ہونے والے احتجاج پر خاموش کیوں ہیں؟

انھوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر اداکار پیوش مشرا کی جانب سے نصیرالدین شاہ کے بیان پر کیے گئے ایک تبصرے کو دوبارہ شیئر کیا۔ پیوش مشرا نے نصیرالدین شاہ سے جھاڑ کھنڈ میں جاری طلبہ کے احتجاج پر ان کی خاموشی کے بارے میں سوال کیا تھا۔

کنگنا نے اس کے ساتھ ایک الگ نوٹ بھی لکھا، جس میں کہا: سچ تو یہ ہے کہ ہر کوئی کسی نہ کسی کا کتا ہے، لیکن مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں جس ملک کی روٹی کھاتی ہوں، اسی کی رکھوالی کرتی ہوں۔

چند روز قبل کنگنا رناوت نے جنریشن زی کی قیادت میں ہونے والے احتجاج کے حوالے سے اپنے مؤقف میں بڑی تبدیلی کی تھی۔ اس سے پہلے انہوں نے جنریشن زی کو ’جنریشن گٹر‘ قرار دیا تھا، تاہم بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جین زی ہمارے ملک کی طاقت ہے اور ایک طرح سے ہماری قوم کے لیے ایک بہت بڑا اثاثہ بھی ہے۔ ہمیں اس بات پر بہت خوشی ہے کہ ہمارے نوجوان تیزی سے ہماری ثقافت اور شناخت کے سفیر بن کر سامنے آ رہے ہیں۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Entertainment

دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا

11 months ago

شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان

راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن

4 months ago

میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں

9 months ago

’ادے پورفائلز‘ کے بعد  لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی  پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn