Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

جاوید اختر نے رشمیکا مندانا سے متعلق اپنی غلطی مان لی

Admin
By Admin
Oct 27, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

جاوید اختر نے رشمیکا مندانا سے متعلق اپنی غلطی مان لی
جاوید اختر نے رشمیکا مندانا سے متعلق اپنی غلطی مان لی — October 27, 2026
بالی ووڈ کے نامور نغمہ نگار جاوید اختر نے اداکارہ رشمیکا مندانا کے ہندی بولنے کے انداز اور لہجے پر ہونے والی تنقید پر ان کا دفاع کیا تھا، تاہم اس دوران ان سے ایک غلطی سرزد ہوگئی جسے انہوں نے فوراً تسلیم کر لیا۔

رشمیکا مندانا کے جنوبی بھارتی ہندی لہجے پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جا رہی تھی، جس پر جاوید اختر نے ان کی حمایت میں پوسٹ کی اور ناقدین پر ’لسانی برتری کے تفاخر‘ کا الزام لگایا۔ تاہم حمایت کرتے ہوئے جاوید اختر نے رشمیکا کو ’تامل اداکارہ‘ کہہ کر مخاطب کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے فوراً جاوید اختر کی تصحیح کرتے ہوئے بتایا کہ رشمیکا مندانا تامل نہیں بلکہ کرناٹک سے تعلق رکھتی ہیں اور بنیادی طور پر تیلگو اور ہندی سنیما میں کام کرتی ہیں۔

صارفین کے ردِعمل پر جاوید اختر نے معافی مانگتے ہوئے لکھا، ’معاف کیجیے گا، مجھ سے غلطی ہوئی۔ میں انہیں ذاتی طور پر نہیں جانتا اور اتفاق سے میں نے ان کی جو واحد فلم دیکھی تھی وہ تامل میں تھی۔‘

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ کوئی تامل، تیلگو، کنڑ یا ملیالم ہے، بلکہ بات یہ ہے کہ اگر کوئی دوسری زبان کوشش کر کے بولتا ہے تو ہمیں اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ انگریزی بولتے وقت کتنے لوگ درست لہجہ اپنا پاتے ہیں؟

بالی ووڈ کے نامور نغمہ نگار جاوید اختر نے اداکارہ رشمیکا مندانا کے ہندی بولنے کے انداز اور لہجے پر ہونے والی تنقید پر ان کا دفاع کیا تھا، تاہم اس دوران ان سے ایک غلطی سرزد ہوگئی جس...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn