Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

اٹلی کے اسکولوں میں برقع اور نقاب پر پابندی کی منظوری، خلاف ورزی پر 1 ہزار یورو جرمانہ ہو گا

Admin
By Admin
Sep 25, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

اٹلی کے اسکولوں میں برقع اور نقاب پر پابندی کی منظوری، خلاف ورزی پر 1 ہزار یورو جرمانہ ہو گا
اٹلی کے اسکولوں میں برقع اور نقاب پر پابندی کی منظوری، خلاف ورزی پر 1 ہزار یورو جرمانہ ہو گا — September 25, 2026
اٹلی کی حکومت نے اسکولوں میں برقع اور نقاب پر پابندی عائد کرنے اور کلاس رومز میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد 30 فیصد تک محدود کرنے کا قانون منظور کر لیا، خلاف ورزی پر 1 ہزار یورو تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔

اطالوی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی کی کابینہ نے جمعرات کو اس حوالے سے فرمان جاری کیا تھا، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔

اس پابندی کو 60 روز کے اندر پارلیمنٹ سے منظور کرانا ضروری ہو گا، اس کے لیے صدر سرجیو ماتاریلا کی توثیق بھی درکار ہے۔

نئے ضابطے کے تحت 28-2027ء کے تعلیمی سال سے ان کلاسوں میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد 30 فیصد تک محدود ہو گی جہاں طلبہ اطالوی زبان سے مناسب واقفیت نہیں رکھتے۔

حکام ضرورت سے زیادہ طلبہ کو دیگر قریبی اسکولوں میں منتقل کر سکیں گے، جبکہ بعض اسکولوں کو استثنیٰ اور اضافی لسانی معاونت فراہم کی جائے گی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اقدامات کا مقصد اسکولوں میں انضمام اور اطالوی زبان سیکھنے کے عمل کو بہتر بنانا ہے، تاہم اپوزیشن جماعتوں، اساتذہ کی یونینوں اور اسکول پرنسپلز نے قانون پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کے عملی نفاذ اور وسائل کی دستیابی پر سوالات اٹھائے ہیں۔

اٹلی کی حکومت نے اسکولوں میں برقع اور نقاب پر پابندی عائد کرنے اور کلاس رومز میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد 30 فیصد تک محدود کرنے کا قانون منظور کر لیا، خلاف ورزی پر 1 ہزار یورو تک جرم...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn