فرانس نے کہا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ وارنٹِ گرفتاری کے باوجود اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے طیارے کو فرانسیسی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینا بین الاقوامی قانون کے مطابق ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان پاسکل کونفافرے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی فرانس نیتن یاہو کے طیارے کو فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دے چکا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے قیام کی بنیاد بننے والے معاہدے روم اسٹیٹیوٹ میں رکن ممالک کے لیے ایسی کوئی ذمے داری عائد نہیں کی گئی کہ وہ کسی ایسے مسافر کو لے جانے والے ریاستی طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے سے روکیں جس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری ہو۔
مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے فرانسیسی ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل اور شام کے درمیان 1974ء کا علیحدگی کا معاہدہ اب بھی نافذ العمل ہے۔
انہوں نے اقوامِ متحدہ کی ڈس انگیجمنٹ آبزرور فورس کے لیے فرانس کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
یہ اقوامِ متحدہ کا امن مشن ہے جس کی ذمے داری اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے میں مدد دینا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا جانے والے نیتن یاہو کے طیارے نے ان کے خلاف عالمی فوجداری عدالت کے گرفتاری وارنٹ کے باوجود یونان، اٹلی اور فرانس کی فضائی حدود استعمال کیں۔
پروازوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق نیتن یاہو کا طیارہ جمعرات کی صبح اسرائیل سے امریکا کے لیے روانہ ہوا اور عالمی فوجداری عدالت کے رکن یورپی ممالک کی فضائی حدود سے گزرا۔
تینوں ممالک یونان، اٹلی اور فرانس روم اسٹیٹیوٹ کے فریق ہیں جو عالمی فوجداری عدالت کے قیام کے بنیادی معاہدے کے تحت آتے ہیں۔
اس معاہدے کے تحت یہ ممالک عمومی طور پر اپنی سر زمین پر موجود ایسے مطلوب افراد کی گرفتاری اور عدالت کے حوالے کیے جانے سے متعلق آئی سی سی کی درخواستوں میں تعاون کے پابند ہیں۔
فرانس نے کہا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ وارنٹِ گرفتاری کے باوجود اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے طیارے کو فرانسیسی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دین...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments