International

اسرائیل کا جنگ بندی کے باوجود اپنا دفاعی بجٹ بڑھانے کا اعلان

اسرائیل کا جنگ بندی کے باوجود اپنا دفاعی بجٹ بڑھانے کا اعلان

تل ابیب (5 دسمبر 2025): اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود اپنا دفاعی بجٹ بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے سال 2026 کیلیے دفاعی بجٹ 112 ارب شیکل یعنی 34.63 ارب ڈالر مقرر کیا۔ وزارت دفاع کے دفتر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تجویز کردہ سے 90 ارب شیکل زیادہ ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز اور وزیر خزانہ بیزلیل سموتریچ نے دفاعی بجٹ کے فریم ورک پر اتفاق کر لیا جبکہ کابینہ نے آئندہ سال کے بجٹ پر بحث شروع کر دی ہے جسے مارچ تک منظور کرنا ضروری ہے ورنہ نئے انتخابات کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔ اگر بجٹ منظور کر لیا جاتا ہے تو اسے پارلیمنٹ میں ابتدائی ووٹ کیلیے بھیجا جائے گا۔ وزیر دفاع کاٹز نے کہا کہ فوج اپنے اہلکاروں کی ضروریات پوری کرنے اور ریزروسٹز پر بوجھ کم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ ان کے دفتر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ہم اسرائیلی دفاعی افواج کو مضبوط کرنے اور اہلکاروں کی ضروریات پوری کرنے کیلیے فیصلہ کن اقدامات جاری رکھیں گے اور ریزروسٹز پر بوجھ کم کریں گے تاکہ ہر محاذ پر اسرائیل کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔ واضح رہے کہ غزہ میں جنگ اسرائیل کیلیے انتہائی مہنگی ثابت ہوئی جس میں اس نے 2024 میں حماس اور لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ اپنے تنازعات پر 31 ارب ڈالر خرچ کیے۔ سال 2026 کا دفاعی بجٹ جنگ سے قبل 2023 کے مقابلے میں 47 ارب شیکل زیادہ ہے۔ وزیر خزانہ بیزلیل سموتریچ نے کہا کہ ہم اس سال فوج کو مضبوط کرنے کیلیے ایک بہت بڑا بجٹ مختص کر رہے ہیں اور ایسا بجٹ بھی جو اسرائیل کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments