ایرانی میڈیا نے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک پرانی ویڈیو جاری کردی، جس میں وہ ایک علمی نشست کی صدارت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو میں پہلی بار عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کی آواز بھی عوامی سطح پر سنائی دی ہے۔
ویڈیو میں مجتبیٰ خامنہ ای ایک طالب علم کے ’اسلامی سیکیورٹی ماڈل‘ سے متعلق تحقیقی مقالے کا جائزہ لیتے اور اسے بے عیب قرار دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق یہ ویڈیو ان قیاس آرائیوں کے درمیان سامنے آئی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے والد آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کا سبب بننے والے فوجی حملوں کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہوئے اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے ویڈیو کے ذریعے صحت سے متعلق افواہوں کی تردید کی کوشش کی ہے، تاہم ویڈیو کی تاریخ واضح نہ ہونے کے باعث ان کی موجودہ صحت کی صورتحال کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی مجتبیٰ خامنہ ای کی خراب صحت سے متعلق رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’بالکل صحت مند‘ ہیں۔
مسعود پزشکیان کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق مسائل کی بات درست نہیں۔
56 سالہ مجتبیٰ خامنہ ای نے قیادت سنبھالنے کے بعد سے عوامی سطح پر براہِ راست تقریبات میں شرکت سے گریز کیا ہے، وہ زیادہ تر تحریری بیانات یا سرکاری ذرائع کے ذریعے پیغامات جاری کرتے ہیں۔
ایرانی میڈیا نے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک پرانی ویڈیو جاری کردی، جس میں وہ ایک علمی نشست کی صدارت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments