Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایرانی وزیرِ پیٹرولیم محسن پاک نژاد مستعفی، صدر نے قائم مقام وزیر مقرر کر دیا

Admin
By Admin
Oct 05, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

ایرانی وزیرِ پیٹرولیم محسن پاک نژاد مستعفی، صدر نے قائم مقام وزیر مقرر کر دیا
ایرانی وزیرِ پیٹرولیم محسن پاک نژاد مستعفی، صدر نے قائم مقام وزیر مقرر کر دیا — October 05, 2026
ایرانی وزیرِ پیٹرولیم محسن پاک نژاد اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق محسن پاک نژاد نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دفتر کے نائب سربراہ برائے مواصلات مہدی طباطبائی نے بتایا ہے کہ محسن پاک نژاد نے بہت پہلے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا تھا، جسے صدر نے محسن پاک نژاد کے اصرار کے بعد قبول کر لیا۔

مہدی طباطبائی کے مطابق حامد بُوَرد کو وزارتِ پیٹرولیم کے امور کی نگرانی کے لیے قائم مقام وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

محسن پاک نژاد کا استعفیٰ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے ایران پر غیر معمولی نوعیت کی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جن کا خاص ہدف ایرانی تیل ہے۔

حامد بُوَرد اس سے قبل نیشنل ایرانی آئل کمپنی کے سربراہ رہ چکے ہیں اور انہوں نے اپنے کیریئر کا بیشتر حصہ آئل فیلڈ آپریشنز سے وابستہ رہتے ہوئے گزارا ہے۔

ایرانی وزیرِ پیٹرولیم محسن پاک نژاد اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق محسن پاک نژاد نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn