Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایران نے اسٹار لنک کی کارروائیوں پر ناروے کے سفیر کو طلب کر لیا

Admin
By Admin
Oct 05, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

ایران نے اسٹار لنک کی کارروائیوں پر ناروے کے سفیر کو طلب کر لیا
ایران نے اسٹار لنک کی کارروائیوں پر ناروے کے سفیر کو طلب کر لیا — October 05, 2026
ایران نے اپنی حدود میں غیر مجاز سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کی مبینہ سرگرمیوں پر ناروے کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

ایران انٹرنیشنل کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل محمد حسن نجاد پیرکوہی نے اتوار کو تہران میں ناروے کے سفیر پال بیورنستاد کو طلب کیا اور انہیں باضابطہ احتجاجی مراسلہ دیا۔

ایرانی عہدیدار نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل امریکی ارب پتی شخصیت ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی ملکیت اسٹارلنک کو ایران کے خلاف مداخلت پسندانہ مقاصد کے لیے منظم انداز میں استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ناروے اقوامِ متحدہ کے عالمی مواصلاتی ادارے میں اسٹار لنک کی خدمات کے رجسٹرڈ ملک کی حیثیت سے اپنی قانونی ذمے داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ایرانی عہدیدار کے مطابق عالمی مواصلاتی ادارے کے ریڈیو ضوابط بورڈ کے گزشتہ برسوں کے فیصلوں کے تحت ناروے کی حکومت پر لازم ہے کہ وہ ایران کی حدود میں اسٹارلنک کی غیر مجاز نشریات روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

محمد حسن نجاد پیرکوہی نے یہ بھی کہا ہے کہ ناروے نے ایران کی جانب سے بارہا کی گئی ان سرگرمیوں کو روکنے کی درخواستوں کو نظر انداز کیا ہے جنہیں تہران قومی سلامتی اور علاقائی خودمختاری کے لیے نقصان دہ قرار دیتا رہا ہے۔

ایران نے اپنی حدود میں غیر مجاز سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کی مبینہ سرگرمیوں پر ناروے کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn