International

ایرانی کرنسی بحران کا شکار، ایک امریکی ڈالر 12 لاکھ ایرانی ریال کا

ایرانی کرنسی بحران کا شکار، ایک امریکی ڈالر 12 لاکھ ایرانی ریال کا

تہران (04 دسمبر 2025): ایرانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئی، ایک امریکی ڈالر 12 لاکھ ایرانی ریال کا ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوہری پابندیوں نے ایران کی بیمار معیشت کو مزید نچوڑ لیا ہے، ملک کی کرنسی ریال ایک بار پھر ریکارڈ گراوٹ کا شکار ہو گئی ہے، اور ایک امریکی ڈالر بارہ لاکھ ایرانی ریال کے برار ہو گیا ہے۔ خوارک کی قیمتوں اور اشیا ضروریہ کو پر لگے گئے ہیں، دکان داروں کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر نرخ بڑھ رہے ہیں جب کہ عوام شدید پریشانی اور اضطراب میں مبتلا ہیں۔ ایران میں سونے کی چٹان دریافت ہو گئی معاشی ماہرین کے مطابق عالمی پابندیوں، سیاسی کشیدگی اور درآمدی دباو کے باعث ریال تیزی سے اپنی قدر کھو رہا ہے، جس کا براہِ راست اثر ملک میں مہنگائی کی نئی لہر کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔ کرنسی مارکیٹ میں غیر یقینی صورت حال کے سبب شہری بڑی تعداد میں ڈالر اور دیگر غیر ملکی کرنسیاں خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس نے ریال پر مزید دباو¿ بڑھا دیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران کی معیشت بین الاقوامی پابندیوں سے بری طرح متاثر ہوئی ہے، خاص طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یک طرفہ طور پر 2018 میں عالمی طاقتوں کے ساتھ تہران کے جوہری معاہدے سے امریکا کے دست بردار ہونے کے بعد۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments