Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایران کی جانب سے جان کو خطرات، امریکی وزیرِ خزانہ فوجی اڈے پر منتقل

Admin
By Admin
Nov 11, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ایران کی جانب سے جان کو خطرات، امریکی وزیرِ خزانہ فوجی اڈے پر منتقل
ایران کی جانب سے جان کو خطرات، امریکی وزیرِ خزانہ فوجی اڈے پر منتقل — November 11, 2026
امریکی ٹی وی فاکس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے جان کو خطرات کے باعث امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے پر منتقل ہو گئے۔

امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ایران کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اپنے اہلِ خانہ سمیت فوجی اڈے پر منتقل ہو گئے ہیں۔

سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ دھمکیاں خطرناک حد تک بڑھ چکی تھیں، جس کے باعث بیسنٹ اور ان کے خاندان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ محکمۂ خزانہ نے اسکاٹ بیسنٹ کی منتقلی کی تصدیق کی ہے۔

فاکس نیوز کے مطابق امریکی انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی سیکیورٹی خدشات پر محفوظ رہائش گاہوں میں منتقل ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسکاٹ بیسنٹ ایران پر تجارتی پابندیوں کے ذریعے اس کی مالیاتی سرگرمیاں محدود کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے اور ایرانی حکومت کی دھمکیوں سے رکنے والے نہیں۔

امریکی ٹی وی فاکس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے جان کو خطرات کے باعث امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے پر منتقل ہو گئے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn