امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کی اور انہیں تشدد کر کے ہلاک کیا تو امریکہ انہیں بچانے آئے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’تُرتھ سوشل‘ پر جمعے کو کہا کہ ’ہم وہاں جانے کے پوری طرح تیار ہیں۔‘ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایران میں مہنگائی اور معاشی مشکلات کے خلاف ایران کے مختلف صوبوں میں حالیہ تین برسوں کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں اور اس دوران متعدد افراد کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔احتحاج کا سلسلہ اتوار کو اس وقت تہران سے شروع ہوا تھا جب دکانداروں نے اشیا کی قیمتیں بڑھنے اور معاشی جمود کے خلاف ہڑتال کی اور یہ سلسلہ ملک کے دوسرے حصوں تک پھیلتا چلا گیا۔ فارس نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ صوبہ چہار محل کے شہر لردیگان میں جھڑپوں میں دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ صوبہ لورستان کے علاقے ازنا میں تین افراد جان سے گئے۔ صوبہ لورستان کے علاقے ازنا میں تین افراد جان سے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ’کچھ مظاہرین نے شہر کی انتظامی عمارات پر پتھراؤ شروع کیا جن میں گورنر کے دفتر کے علاوہ، ایک مسجد، مارٹرز فاؤنڈیشن کا دفتر، ٹاؤن ہال اور بینک شامل تھے۔ اس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔‘ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ’پتھراؤ سے عمارات کو شدید نقصان پہنچا اور پولیس نے کافی تعداد میں گرفتاریاں بھی کیں۔ ازنا میں بلوائی مظاہرین کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان میں شامل ہو گئے اور پولیس سٹیشن پر حملہ کیا۔‘ ملک میں چلنے والی ایسی تحریکوں میں شرکت کرنے والوں کو پہلے بھی ریاستی میڈیا نے ’فسادی‘ قرار دیا تھا۔ جمعرات کو تہران کے ایک ضلع میں ’سکیورٹی فورسز اور انٹیلیجنس سروسز کے مربوط آپریشن‘ میں مبینہ طور پر امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے متعلق جرائم کے تحت 30 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یہ مظاہرے 2022 میں پھیلنے والی پرتشدد احتجاج کی لہر کے مقابلے میں چھوٹے ہیں جن کا سلسلہ مہسا امینی نامی خاتون کی دوران حراست ہلاکت کے بعد شروع ہوا تھا۔ خاتون کو ایران کے لباس کے ضابطے کے تحت حجاب نہ اوڑھنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر ملک کے طول و عرض میں احتجاج کی شدید لہر پھیل گئی تھی اور پرتشدد واقعات میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں سکیورٹی فورسز کے درجنوں اہلکار بھی شامل تھے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ