ایران کے پاسداران انقلاب نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے اردن میں امریکی فوجی سازوسامان پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا ہے۔ پاسداران انقلاب کی طرف سے جاری کردہ اور سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان کے مطابق، اہداف میں امریکی ٹھاڈ میزائل دفاعی نظام سے تعلق رکھنے والا ایک ریڈار، ایک پیٹریاٹ سسٹم، ایک سی ریم ریڈار، اور ایک ہیلی کاپٹر ہینگر شامل تھے۔ ادھر اردن کی فوج نے کہا کہ اس کے فضائی دفاع نے جمعرات کی صبح تین میزائلوں کو روک کر مار گرایا، جب کہ چوتھا میزائل دور دراز، غیر آباد علاقے میں گرا۔ بدھ کی شام چھ ڈرونز کو بھی روک کر مار گرایا گیا۔ اردنی فوج نے مزید کہا کہ آپریشن کے نتیجے میں کوئی انسانی جانی یا مادی نقصان نہیں ہوا۔ ایرانی مسلح افواج نے جمعرات کو اعلان کیا کہ انھوں نے کویت میں ان مقامات کو نشانہ بنایا ہے جو ان کے بقول امریکی فوج استعمال کر رہی ہیں۔ ایرانی فوج نے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے ڈرون کے ذریعے ’کیمپ دوحہ میں امریکی فوج کے گولہ بارود کے ڈپو اور لاجسٹکس سائٹس، علی السلم ایئر بیس پر ایندھن کے ٹینک اور کویت میں عارفجان بیس پر ایک گولہ بارود ڈپو‘ کو نشانہ بنایا ہے۔ کویتی فوج نے جمعرات کے اوائل میں اعلان کیا کہ اس کا فضائی دفاع ملک پر مسلسل ایرانی حملوں کے درمیان، ’دشمن‘ ڈرونز کے ذریعے حملوں کو پسپا کر رہا ہے۔ کویتی آرمی جنرل سٹاف نے کہا کہ ’دھماکوں کی آوازیں، اگر سنی جاتی ہیں، تو یہ فضائی دفاعی نظام کے دشمن حملوں کو روکنے کا نتیجہ ہیں۔‘ ہفتے کے دوران، ایران نے کویت میں پانی کو صاف کرنے اور بجلی پیدا کرنے کی اہم تنصیبات کے ساتھ ساتھ کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی مقامات کو نشانہ بنایا۔ اسے سے پہلے سعودی سرکاری میڈیا نے بھی اطلاع دی ہے کہ بحیرہ احمر میں ایک مقامی کمپنی کے جہاز کو نشانہ بنایا گیا، یمن میں حوثیوں کے اعلان کے بعد کہ انھوں نے آبی گزرگاہ میں دو سعودی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا۔ آبنائے ہرمز میں ایران کے پاسداران انقلاب کے بیان کے مطابق تین آئل ٹینکروں میں سے ایک میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جب اسے آبنائے کے جنوب میں بارودی سرنگوں سے بھرے راستے سے گزرنے کی کوشش کی گئی، جب کہ باقی دو ٹینکر واپس پلٹ گئے۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments