Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

ایران اور تاجکستان میں تیل کے حوالے سے اہم معاہدہ طے پا گیا

ایران اور تاجکستان میں تیل کے حوالے سے اہم معاہدہ طے پا گیا

تہران (15 اگست 2026): ایران اور تاجکستان کے درمیان تیل کا طویل مدتی معاہدہ طے پا گیا، دونوں ممالک توانائی کے شعبے میں طویل مدتی تعاون پر متفق ہوگئے۔

ایران کی فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران اور تاجکستان نے تیل سے متعلق مذاکرات میں طویل مدتی توانائی تعاون پر اتفاق کر لیا، یہ معاہدہ تاجکستان کو ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی برآمد اور تاجک ریفائنریز کی ضرورت کے مطابق خام تیل کی فراہمی پر مشتمل ہے۔

معاہدے کے تحت ایران ایک طویل مدتی معاہدے کے ذریعے تاجکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مانگ کا ایک حصہ پورا کرے گا۔ اس تعاون سے تاجکستان کے توانائی مارکیٹ میں ایران کی زیادہ پائیدار موجودگی ممکن ہونے اور ریفائنڈ مصنوعات میں دوطرفہ تجارت کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

معاہدے کا دوسرا حصہ تاجک ریفائنریز کیلیے درکار خام تیل کی فراہمی پر مرکوز ہے۔ اس طرح ایران نہ صرف ریفائنڈ مصنوعات کی برآمد بلکہ تاجکستان کی ریفائنریز کیلیے خام مال کی فراہمی میں بھی کردار ادا کرے گا جس سے خام تیل کی فراہمی سے لے کر تیار مصنوعات تک تیل کی پوری ویلیو چین میں دوطرفہ تعاون وسعت اختیار کرے گا۔

اس معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کے تبادلے میں اضافے اور توانائی کے شعبے میں تہران اور دوشنبہ کے مابین اقتصادی تعاون کو مزید فروغ ملنے کی بھی توقع ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn