Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Bengal

ندیا میں خونریز واردات: گاڑی روک کر کانگریس لیڈر اور ان کے بیٹے کو گولیوں اور خنجروں سے بھون دیا گیا

ندیا میں خونریز واردات: گاڑی روک کر کانگریس لیڈر اور ان کے بیٹے کو گولیوں اور خنجروں سے بھون دیا گیا

ندیا ضلع کے ناکاشی پاڑا تھانے کے تحت بیتھوا ڈہری ریل گیٹ کے قریب ہفتے کی رات تقریباً 9:30 بجے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ مسلح بدمعاشوں کے ایک گروہ نے کانگریس لیڈر اور ان کے بیٹے پر فائرنگ کی اور تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کر کے ان کا قتل کر دیا۔
ندیا ضلع کانگریس کے سینئر لیڈر انیس الرحمن اور ان کا 24 سالہ بیٹا ابو سفیان۔ باپ بیٹا اپنی چار پہیا گاڑی میں گھر لوٹ رہے تھے کہ بدمعاشوں نے ان کا راستہ روک لیا۔ پہلے مسلسل چند راؤنڈ گولیاں چلائی گئیں اور پھر گاڑی سے نکال کر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔ شدید خون بہنے کی وجہ سے دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی ناکاشی پاڑا تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ادھیر رنجن چوہدری (سینئر کانگریس لیڈر)شبھنکر سرکار (صدر، پردیش کانگریس) نے کہا کہ ریاست میں اقلیتوں اور اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوششوں کے خلاف کانگریس کی جدوجہد جاری رہے گی۔ اس نرسنگھانہ قتل کے خلاف 16 اگست کو پورے بنگال میں کانگریس "یومِ سیاہ" منائے گی۔ مقامی کانگریس لیڈر ٹیپو سلطان نے الزام لگایا کہ علاقے پر قبضہ جمانے کی غرض سے جیل میں بند ترنمول لیڈر زُبّار شیخ کے اشارے پر یہ حملہ کرایا گیا۔ انہوں نے غیر جانبدارانہ تحقیقات اور مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ کرشنا نگر پولیس ڈسٹرکٹ کے ایڈیشنل ایس پی (رورل) سورجیت کمار دے نے بتایا کہ واقعہ ابھی حال ہی میں پیش آیا ہے اور تفتیش جاری ہے، لہٰذا اس مرحلے پر کوئی حتمی تبصرہ کرنا ممکن نہیں ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn