ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں عارضی میری ٹائم کوریڈور پر اتفاق کرلیا۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے تہران میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے اور بارودی سرنگیں صاف کرنے کے منصوبے پر بات چیت کی۔
مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں آبنائے ہرمز سے جہازوں کی محفوظ آمدورفت بحال کرنے پر مشاورت کی گئی، مجوزہ فریم ورک میں آبنائے ہرمز میں مشترکہ عارضی نیوی گیشنل کوریڈور قائم کرنا شامل ہے۔
مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے مل کر بارودی سرنگیں صاف کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور عمانی مہمانوں سے ملاقات میں علاقائی حل پر زور دیا گیا۔ مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر بھی بات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ان معاملات پر تکینکی سطح کے رابطے جاری رہیں گے تاکہ اس بات پر اتفاق کیا جاسکے کہ مستقل نیوی گیشن کوریڈر بنایا جائے اور مستقل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور چلائے جائیں۔
ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں عارضی میری ٹائم کوریڈور پر اتفاق کرلیا۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے تہران میں ملا...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments