International

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 5 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 5 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کی خبروں کے مثبت نتائج سامنے آگئے، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رائٹرز کے مطابق خام تیل کی قیمتیں فروری 2021 کی سطح سے بھی نیچے آگئیں، لندن برینٹ 2.17 سینٹ ڈالر کی کمی سے 58.92 سینٹ فی بیرل کا ہوگیا۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس 2.73 ڈالر کم ہوکر 55.27 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا، ماہرین کہتے ہیں امریکی اور یورپ نے روس اور یوکرین میں جنگ بندی کی کوششیں تیز کردی ہیں جس کا اثر تیل کی قیمتوں پر پڑا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے نتیجے میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی جائے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ روس اور یوکرین کی جنگ کے خاتمے کے معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا تھا کہ یوکرینی اور یورپی قیادت سے روس یوکرین جنگ بندی پر بات ہوئی اور امریکی امن منصوبے کو یورپی رہنماؤں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments