International

عمران خان اور ان کی بہن کو سترا سترا سال کی سزا

عمران خان اور ان کی بہن کو سترا سترا سال کی سزا

20دسمبر:پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو تو شاخانہ-2 کیس میں 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق، یہ فیصلہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی خصوصی عدالت نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں محفوظ ماحول میں سنایا، جہاں عمران خان پہلے ہی قید ہیں۔ فیصلہ خصوصی جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سنایا۔ عدالت کے مطابق یہ معاملہ مئی 2021 میں عمران خان کے دور سعودی عرب کے دوران موصول ہونے والے قیمتی بلغاری جیولری سیٹ سے متعلق ہے، جسے سرکاری تو شاخانہ سے انتہائی کم قیمت پر حاصل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے کا موقف تھا کہ تحائف کی خرید و فروخت میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ عدالت نے عمران خان کو بدعنوانی سے متعلق قوانین کے تحت دو مختلف الزامات میں سزا سنائی۔ پاکستانی فوجداری ضابطے کی دفعہ 409 کے تحت انہیں 10 سال قیدِ سخت کی سزا دی گئی، جب کہ عوامی عہدے دار کے مجرمانہ طرزِ عمل کے الزام میں مزید 7 سال قید سنائی گئی۔ بشریٰ بی بی کو بھی انہی دونوں دفعات کے تحت مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments