واشنگٹن(7 نومبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے دیتے تو آج اسرائیل اور پورا مشرق وسطیٰ دنیا کے نقشے سے مٹ چکے ہوتے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں کینیڈی اسپیس سینٹر سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے دیتے تو آج اسرائیل اور پورا مشرق وسطیٰ دنیا کے نقشے سے مٹ چکے ہوتے۔
صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ گزشتہ سال بی ٹو بمبار کا استعمال ایران کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے ہی کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ایرانیوں کے ساتھ معاملات طے کرنے کی کوشش کی ہے، اور اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ معاملہ کس طرح آگے بڑھتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ انتخابات میں امیدوار نہیں تھے، بصورت دیگر وہ جیت جاتے۔اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر اپنے ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ کوئی اس بات کا اعتراف نہیں کرنا چاہتا لیکن سب جانتے ہیں کہ یہ سچ ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ دنوں اعتراف کیا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ کی غیر مقبولیت اور اس کے نتیجے میں عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافے نے امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی بھاری شکست میں اہم کردار ادا کیا۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی تسلیم کیا ہے کہ ان کے خیال میں ریپبلکنز کی انتخابی ناکامی کی ایک بڑی وجہ ایران کے ساتھ جنگ تھی۔
واشنگٹن(7 نومبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے دیتے تو آج اسرائیل اور پورا مشرق وسطیٰ دنیا کے نقشے سے مٹ چکے ہوتے۔...
Source: Admin