Activities

حیدرآباد میں بنگلور کے ممتاز شعراء غفران امجد و جمیل بنارسی کے استقبال میں محفل مشاعرہ

حیدرآباد میں بنگلور کے ممتاز شعراء غفران امجد و جمیل بنارسی کے استقبال میں محفل مشاعرہ

چارمینار ایجوکیشنل ائینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام بنگلورکےمعروف شعرائے کرام جناب غفران امجد و سینئر شاعر جناب جمیل بنارسی کی حیدرآباد آمد پر ان کے استقبال میں 21/فروری 2024ء بروز چہارشنبہ دوپہر دو بجے ایوان احمد عمبر پیٹ میں محفل مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت جناب غفران امجد معتمد بزم اردو ادب بنگلور نے کی جناب جمیل بنارسی بنگلور اس محفل مشاعرہ کے مہمان خصوصی تھے۔جناب ظہور ظہیرآبادی نے نظامت کے فرائض بخوبی انجام دئیے۔ محفل مشاعرہ کا آغاز جناب جہانگیر قیاس کی تلاوت کلام پاک اور جناب جمیل بنارسی کی نعت رسولﷺ سے ہوا۔داعی محفل پروفیسر محمد مسعود احمد مسعود نے مہمانان کا استقبال کیا اور شالپوس و گلپوشی کرتے ہوئے بنگلور سے تشریف لائے دونوں مہمانان کو تہنیت ہیش کی۔ صدر مشاعرہ غفران امجد، مہمان خصوصی جمیل بنارسی، شاعرہ صبیحہ تبسم، داعی محفل پروفیسر مسعود احمد مسعود،شکیل حیدر،ناظم مشاعرہ ظہور ظہیرآبادی،جہانگیر قیاس،ڈاکٹر نسیم زیدی،جدت اسلوبی، شاداب عادل نے اپنے اپنے کلام سے محظوظ فرمایا۔صدر مشاعرہ جناب غفران امجد نے حیدرآباد کی مہمان نوازی کی بھرپور سرہانہ کرتے ہوئے داعی محفل پروفیسر مسعود احمد مسعود اور ناظم مشاعرہ ظہور ظہیرآبادی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں بہت ہی کم وقت میں اتنی اچھی محفل کا اہتمام کیا۔ پروفیسر مسعود احمد مسعود کے اظہار تشکر پر اس کامیاب محفل مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا۔ایوان احمد میں داعی محفل کی جانب سے تمام شعراء و مہمانان کے لئے بہترین عشائیہ کا اہتمام کیا گیاتھا۔

Source: Akhbare Mashriq News Service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments