بڑی خوشی و مسرت کے ساتھ یہ خبر دی جارہی ہے ہے کہ بزم جذبات قلب کا پہلا ماہانہ آن لائن طرحی مشاعرہ کا انعقاد ہوا، مشاعرہ کا آغاز کلام الہی کتاب رحمانی کی آیات نورانی سے اور شاعر اسلام عالم دین حافظ و قاری محترم کلیم شاہد صاحب دھنبادی کے نعتیہ کلام سے شروع ہوا، جہاں صدارت کے فرائض محترم ہاشم اسد لبید پوری نے بحسن وخوبی انجام دئے وہیں میر کارواں مرجع الشعراء جناب نادر بھوپالی اور نثار وسیم صاحب نے اپنا قیمتی وقت مشاعرہ کو دیا اور شعراء کی حوصلہ افزائی کی، اور محترم کلیم شاہد صاحب دھنبادی کی خوبصورت نظامت ان کے الفاظ کی ترتیب موتی کی طرح قیمتی رہے۔اس منافقانہ دور میں اردو ادب کی خدمت کا بیڑا جس طرح اٹھایا قابل تحسین ہے اس کا سہرا محترم کاظم شیرازی صاحب کے سر جاتا ہے ان کی توجہ نے اس مشاعرہ کو سانسیں بخشی ہیں۔ مشاعرے کی کامیابی اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ ادب اور شعر و سخن کی محبت فاصلوں کی قید سے بالاتر ہے۔ شاعروں اور سامعین کی بھرپور شرکت نے اس محفل کو یادگار بنا دیا۔ یہ مشاعرہ نہ صرف ادبی ذوق کو فروغ دینے کا ذریعہ بنا بلکہ نئے اور پرانے شعراء کو یکجا کرکے ایک خوبصورت ادبی سنگم بھی پیش کیا۔
Source: social media
اُردو یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ میں تعزیتی نشست
کانکی نارہ حمایت الغرباءہائی اسکول میں کارگل دیوس
انجمن باغ و بہار، بھاگل پورمیں یادکے گئے افسانوی مجموعہ" نیلی آنکھیں"کے مصنف۔ پریم ناتھ در
غالب اکیڈمی کی نثری نشست میں خورشید حیات کا اظہار خیال
آج جگتدل میں جلسہ ذکر عالی مقام