جدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے صوبہ تعز کے موکھا ایئرپورٹ جانے والا یمنی ایئر لائن کا طیارہ اڑان بھرنے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد واپس لوٹ گیا کیونکہ حوثی گروپ نے اسے لینڈنگ سے روک دیا اور پرواز کو اس کی منزل تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈالی۔ شیڈول کے مطابق موکھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اتوار کو اپنی پہلی تجارتی پرواز کا باقاعدہ افتتاح کرنا تھا جسے ایک سٹریٹجک ایونٹ اور فضائی نقل و حمل کے شعبے میں بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا تھا کیونکہ یہ ایک نئے فضائی راستے کے ذریعے یمن کے مغربی ساحل کو بیرونی دنیا سے جوڑتا ہے۔ موکھا ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل خالد عبداللطیف نے بتایا کہ حوثی گروپ نے جدہ ایئرپورٹ سے پرواز کے بعد طیارے کو یمنی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔ یہ پرواز پہلے سے طے شدہ سرکاری جدول کا حصہ تھی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ حوثی گروپ نے صنعاء میں واقع ایئر نیویگیشن سینٹر پر اپنے کنٹرول کا استعمال کرتے ہوئے طیارے کو لینڈنگ سے روکا۔ انہوں نے بتایا کہ ان مسافروں کی رہائش کا بندوبست کیا جائے گا جو گھنٹوں سے طیارے کا انتظار کر رہے تھے تاکہ وہ جدہ جا سکیں کیونکہ یہ مسافر مختلف صوبوں سے ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 152 مسافر ایئرپورٹ پر طیارے کے انتظار میں تھے۔ ان مسافروں میں بزرگ اور بیمار افراد بھی شامل تھے۔ حوثیوں کے اس طرح کے من مانے اقدامات سے شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کی عکاسی بھی ہو رہی ہے۔ پہلے سرکاری ردعمل میں یمن کی وزارتِ نقل و حمل اور عدن میں شہری ہوا بازی کی اتھارٹی نے حوثی گروپ کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ یہ عمل ایک خطرناک اشتعال انگیزی ہے جس کا مقصد فضائی سفر کو فعال کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔ یہ بین الاقوامی شہری ہوا بازی کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ وزارتِ نقل و حمل نے ان تمام کارروائیوں کی مکمل ذمہ داری حوثی گروہ پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ شہری ہوائی اڈوں اور پروازوں کو نشانہ بنانا سب سے پہلے شہریوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور انسانی ہمدردی کی کوششوں کو کمزور کرتا ہے۔ وزارت نے عالمی شہری ہوا بازی کی تنظیم اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن میں شہری ہوا بازی کے شعبے کے تحفظ کے لیے قانونی کارروائی کریں اور ذمہ داروں کا محاسبہ کریں۔ واضح رہے حوثی گروہ نے اپریل 2024 میں بھی موکھا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی جب حکومت نے اسے پروازوں کے لیے تیار قرار دیا تھا۔ اس وقت حوثیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایئرپورٹ کے کسی بھی امریکی یا اسرائیلی استعمال کو روکنا چاہتے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ