یمن میں قیدیوں اور مغویوں کی قومی تنظیم نے بدھ کے روز صنعاء میں "حوثی سپریم کورٹ" کی جانب سے تین مغویوں اسماعیل ابو الغیث، صغیر فارع اور عبدالعزیز العقیلی کی سزائے موت کی توثیق کی شدید مذمت کی ہے۔ تنظیم نے قرار دیا کہ مسقط مذاکرات کے ساتھ ہی ان سزاؤں کی توثیق یہ ظاہر کرتی ہے کہ مغویوں کی زندگیوں کو سیاسی دباؤ اور انسانی بلیک میلنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ تنظیم نے اسے "منظم دہشت گردی" قرار دیا گیا۔ تنظیم نے ایک بیان میں واضح کیا کہ سزائے موت کے یہ فیصلے ایسے عدالتی اداروں نے جاری کیے ہیں جن کے پاس کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ یہ کارروائی مقامی اور بین الاقوامی منصفانہ ٹرائل کے ادنیٰ معیار پر بھی پوری نہیں اترتی۔ بیان میں نشاندہی کی گئی کہ ان تینوں مغویوں کو (جن میں سے ایک کو اگست 2015 اور دو کو اکتوبر 2015 میں اغوا کیا گیا تھا) جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا اور غیر انسانی حالات میں رکھا گیا۔ انہیں جسمانی و ذہنی تشدد، خوراک، پانی اور طبی دیکھ بھال سے محرومی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان سے زبردستی اعترافات لیے گئے جن کی بنیاد پر نمائشی مقدمات کے بعد یہ فیصلے سنائے گئے۔ تنظیم نے زور دیا کہ حوثی سپریم کورٹ کی جانب سے ان سزاؤں کی توثیق کا وقت مسقط میں قیدیوں اور مغویوں کے معاملے پر ہونے والے مذاکرات کے عین دوران کا ہے جو امن کی کوششوں کو جان بوجھ کر سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ تنظیم نے صدارتی قیادت کونسل اور یمنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان سزاؤں کی فوری منسوخی کے لیے واضح موقف اختیار کریں اور مغویوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے سیاسی، قانونی اور سفارتی ذرائع استعمال کریں۔ مزید برآں تنظیم نے یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی کے دفتر سے مطالبہ کیا کہ وہ ان سزاؤں پر عملدرآمد رکوانے کے لیے واضح موقف اپنائیں اور اس معاملے کو سلامتی کونسل میں پیش کریں۔ حکومت کی مذاکراتی ٹیم پر بھی زور دیا گیا کہ وہ ایسی کسی بھی پیشکش کو مسترد کر دیں جس میں سزائے موت کی منسوخی اور مغویوں کی رہائی کو اولین ترجیح نہ دی گئی ہو۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ