International

حماس قیادت کون سنبھالے گا، انتخابی عمل شروع

حماس قیادت کون سنبھالے گا، انتخابی عمل شروع

قیادت کے انتخاب کے لیے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس میں انتخابی عمل کا آغاز ہوچکا ہے، حماس ذرائع کا کہنا ممکنہ طور پر رواں ماہ کے اختتام تک انتخابی مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس کی قیادت 16 اکتوبر 2024ء کے روز قائد یحیحیٰ سنوار کی شہادت کے بعد سے بغیر لیڈر کے محض مشترکہ مشاورتی نظام کے تحت چل رہی تھی، تاہم اب تنظیم میں باقاعدہ قیادت کے انتخاب کے سلسلے کا آغاز ہوچکا ہے۔ بین الاقوامی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ حماس کی جانب سے اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ اس مہینے کے اختتام تک حماس کی قیادت کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔ حماس کی قیادت کے حوالے سے خلیل الحیّا اور خالد مشعل کے نام کافی عرصے سے توجہ کا مرکز ہیں ممکنہ طور پر ان میں سے کوئی ایک شخص مستقبل میں گروپ کی قیادت سنبھالے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخاب کے عمل میں شورہ کے 50 ارکان حصہ لیں گے اور یہ عمل خفیہ رائے شماری کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments