آج ہفتے کے روز ایک اسرائیلی ڈرون طیارے نے غزہ کے شہر کے مغرب میں شارع الرشید پر حماس تنظیم کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ایک سینئر کمانڈر کو نشانہ بنایا۔ حملے میں ایک گاڑی پر چار میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں 4 فلسطینیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جن میں غالبا رائد سعد بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ سعد کو ایک اسرائیلی فورس پر دھماکے کے رد عمل میں نشانہ بنایا گیا۔ انھیں حماس کی دوسری سب سے اہم شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے حملے کو ایک "سینئر حماس دہشت گرد" کو نشانہ بنانے کا عمل قرار دیا اور بتایا کہ سعد کو قتل کرنے کے دو حالیہ آپریشن عین وقت پر منسوخ کر دیے گئے تھے۔ رائد سعد القسام میں ہتھیاروں کی تیاری کے ذمے دار تھے اور وہ عسکری ونگ کے ایک تجربہ کار رہنما ہیں۔ وہ 7 اکتوبر کے حملے کے لیے "اریحا" سے متعلق منصوبے کے خالق اور منصوبہ ساز تھے۔ 2021 میں انہیں یحییٰ سنوار نے آپریشنز ونگ کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا تھا، لیکن وہ عسکری قیادت میں دیگر اہم عہدوں پر فائز رہے۔ وہ غزہ میں عسکری ونگ کے کمانڈر عز الدین الحداد کے بعد دوسرے سب سے اہم شخص سمجھے جاتے ہیں اور وہ ہتھیاروں کی تیار، راکٹوں، اینٹی ٹینک میزائلوں کے استعمال، اور سرنگوں کے ذریعے لڑائی کے طریقوں کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ اسرائیل نے جنگ کے دوران سعد کو کئی بار نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، لیکن وہ بچ نکلنے میں کامیاب رہے تھے۔ ایک اسرائیلی ذریعہ کے مطابق، سعد ہی وہ شخصیت تھے جن سے امریکی صدر ٹرمپ کے پیش کردہ امن منصوبے پر حماس کے حتمی رد عمل کا فیصلہ متوقع تھا۔ آج صبح کے واقعات میں، غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ النزلہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک 18 سالہ فلسطینی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ اس کے علاوہ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس اور رفح کے مشرق میں بھی حملے کیے اور قابض افواج نے خان یونس کے مشرق میں عمارتوں کو منہدم کرنے کا آپریشن کیا۔ فلسطینی میڈیا سینٹر کے مطابق قابض افواج 10 اکتوبر کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہیں، جس کے نتیجے میں تقریباً 390 افراد شہید اور 1000 زخمی ہو چکے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ