امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ حماس کے پاس جنگ بندی کے معاہدے کو قبول کرنے کے لیے صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مارکو روبیو نے اسرائیل سے دوحہ کے لیے روانگی سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ یہ معاملہ ایک مذاکراتی معاہدے کے ذریعے ختم ہو جائے، جہاں حماس یہ کہے کہ ’ہم غیر مسلح ہو رہے ہیں، اور اب ہم مزید خطرہ نہیں بنیں گے۔‘ امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ’کبھی کبھار جب آپ حماس جیسے وحشی گروپ سے نمٹ رہے ہوں، تو یہ ممکن نہیں ہوتا لیکن ہمیں امید ہے کہ ایسا ہو سکتا ہے۔‘ روبیو نے پیر کو یروشلم میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی اور غزہ سٹی میں ان کی نئی فوجی کارروائی اور حماس کے خاتمے کی حمایت کی۔ عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ شب شہر شدید بمباری کی زد میں تھا۔ گزشتہ شب غزہ سٹی پر شدید فضائی حملوں کے بعد اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ’غزہ جل رہا ہے۔‘ امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق وزیر دفاع اسرائیل کاتز کے یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے ہیں جب اسرائیل غزہ سٹی پر ایک نئی جارحیت کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل سے قطر روانگی کے وقت صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ یہ فوجی کارروائی شروع ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’اسرائیلیوں نے وہاں کارروائیاں شروع کر دی ہیں، اس لیے ہمیں لگتا ہے کہ ہمارے پاس کسی معاہدے کے لیے اب بہت کم وقت بچا ہے، ہمارے پاس اب مہینے نہیں بچے، شاید صرف دن یا صرف چند ہفتے باقی ہیں۔‘
Source: Social media
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں
اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ، حماس رہنما خلیل الحیہ شہید، عرب میڈیا